نائجیریا میں باغیوں کے حملے میں 20 فوجی ہلاک

0
0

ماسکو ، 9 جولائی (اسپوتنک) شمال مشرقی نائجیریا میں باغیوں کے فوج کے قافلے پر حملے میں کم از کم 20 فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے اور کچھ زخمی ہوگئے۔ مقامی میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے یہ اطلاع فراہم کی ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ حملہ ریاست بورونو کے دامبوا قصبے کے نزدیک منگل کے روزشاہراہ پر بوکو حرام دہشت گردوں کے گروہ کی جانب سے کیا گیا۔
واضح رہے کہ سنہ 2009 میں بوکو حرام نے پورے ملک میں شرعی قانون نافذ کرنے کے لئے نائجیریا کی حکومت کے خلاف مسلح بغاوت کا آغاز کیا تھا ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا