کشمیر میں مسلسل لاک ڈاؤن سے زندگی کا ہر شعبہ متاثر ہوا ہے: فاروق عبداللہ

0
0

سری نگر، 27 جون (یو این آئی) نیشنل کانفرنس کے صدر و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر میں مکمل اور دیرپا امن و امان کی فضاء قائم ہونے سے ہی یہاں کے تاجر طبقہ کو درپیش مسائل و مشکلات سے چھٹکارا مل سکتا ہے اور میں اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ یہاں امن وامان اور خوشحالی کی فضاء قائم ہو اور یہاں کے تاجر اپنا کاروبار بلا روک ٹوک چلا سکیں۔

ان باتوں کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز یہاں سٹی سینٹر سنگرل مال کمپلیکس میں آئس کریم شاپ و ریسٹورنٹ کے افتتاح کے دوران کیا۔

اس موقعے پر پارٹی کے معان جنرل سکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفےٰ کمال، ترجمان عمران نبی ڈار، ممتاز تاجر حضرات اور آئس کرائم شاپ و ریستوران کے مالک عاشق رفیق خان کے علاوہ معروف معالج ڈاکٹر محمد رفیق خان بھی موجود تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا