پولیس کا تین نوجوانوں کو جنگجو بننے سے روکنے کا دعویٰ

0
0

یواین آئی

سرینگر؍؍جموں وکشمیر پولیس نے جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ سے تعلق رکھنے والے تین نوجوانوں کو جنگجوؤں کی صفوں میں شمولیت کرنے سے باز رکھنے اور دو جنگجو اعانت کاروں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔پولیس کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ اونتی پورہ پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ ترال سے تعلق رکھنے والے کچھ نوجوان جنگجوؤں کی صفوں میں شمولیت اختیار کرنے والے ہیں جس پر پولیس نے دیگر سیکورٹی ایجنسوں کے ساتھ مل کر کارروائیاں عمل میں لا کر تین نوجوانوں کو ایسا کرنے سے باز رکھا۔بیان کہا گیا کہ الیاس امین وانی، ابرار احمد ریشی ساکنان منڈورہ ترال اور عبید احمد شاہ ساکن شالڈرامن ترال نامی ان نوجوانوں کو اعانت کاروں نے جنگجوؤں کی صفوں میں شمولیت اختیار کرنے کے لئے آمادہ کیا تھا۔بیان کے مطابق ان نوجوانوں نے اعانت کاروں جنہیں پولیس نے گرفتار کیا ہے، کی وساطت سے علاقے میں سرگرم جنگجوؤں کے ساتھ رابطہ بھی کیا تھا۔ تینوں نوجوانوں کو اپنے والدین سمیت پولیس اسٹیشن ترال کونسلنگ کے لئے لایا گیا جہاں بعد ازاں انہیں والدین کے سپرد کیا گیا۔بیان کے مطابق گرفتار شدہ جنگجو اعانت کاروں کی شناخت رضوان احمد وانی اور رئیس احمد چوپان ساکنان منڈورہ ترال کے بطور کی گئی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا