‘آر ایس ایس لداخ’ ایک جعلی ٹویٹر ہینڈل، سائبر پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کی: آر ایس ایس جموں وکشمیر

0
0

جموں، 6 جون (یو این آئی) جموں وکشمیر راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) نے آر ایس ایس لداخ کے نام سے بنائے گئے ٹویٹر ہینڈل کو جعلی قرار دیتے ہوئے اس کے خلاف سائبر پولیس اسٹیشن میں ایک شکایت درج کی ہے۔

جموں وکشمیر میں آر ایس ایس کے پرچار پرمکھ راجن جوشی نے اس معاملے کے حوالے سے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ آر آر ایس لداخ کے نام سے ملک دشمن عناصر کی طرف سے بنایا گیا یہ ٹویٹر ہینڈل جعلی ہے اور اس کا مقصد آر ایس ایس کی ساکھ کو زک پہنچانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس لداخ کے نام سے یہ جعلی ٹویٹر ہینڈل 2 جون کو بنایا گیا ہے اور پھر3 جون کو اس پر پہلا ٹویٹ کیا گیا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا