سری نگر، 5 جون (یو این آئی) وادی کشمیر میں ضلع سری نگر سے تعلق رکھنے والی ایک 65 سالہ خاتون کی موت کے بعد کورونا ٹیسٹ مثبت آنے سے جموں و کشمیر میں اس وائرس میں مبتلا مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 36 ہوگئی ہے۔
شری مہاراجہ ہری سنگھ ہسپتال سری نگر کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نذیر چوہدری نے مقامی خبر رساں ایجنسی جی این ایس کو بتایا کہ متوفی خاتون کو جمعرات کی صبح ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں اس کی بعد میں موت واقع ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ جمعرات کی شام دیر گئے اس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔