ای آر اے کی جانب سے بھاری پیمانے پر تعمیراتی سرگرمیاں شروع

0
0

اقتصادی و رترقیاتی عمل میں سرعت لانے کیلئے زائد از 327 کروڑ روپے کے جے ٹی ایف آر پی پروجیکٹوں پر کام دوبارہ شروع
لازوال ڈیسک

جموں؍؍اقتصادی و ترقیاتی عمل میں سرعت لانے کیلئے( جس میںکووڈ وباء کے سبب رکاوٹ پیش آئی تھی)اقتصادی تعمیر نو ایجنسی اور جہلم توی ریکوری پروجیکٹ نے جموں کشمیر میں کروڑوں روپے کے پروجیکٹوں پر دوبارہ کام شروع کیا ہے۔ ترقیاتی سرگرمیاں 7 اہم سڑک پروجیکٹوں کی تعمیر و تجدید کے کام سے دوبارہ شروع کی گئی ہیںجس کے تحت 86 کلو میٹر سڑک مسافت ، جموں صوبے میں تین نئے پلوں کی تعمیر اور صوبہ کشمیر میں 107 کروڑ روپے کے پروجیکٹوں پر کام شروع کیا گیا ہے ۔ واضح رہے جہلم توی فلڈ ریکوری پروجیکٹ کیلئے عالمی بنک مالی معاونت فراہم کر رہا ہے ۔ ای آر اے جے پی ایف آر پی کے سی ای او ڈاکٹر سید عابد رشید شاہ کے مطابق یو ٹی میں ترقیاتی اور اقتصادی سرگرمیوں کو دوبارہ شروع کرنے کا مقصد کووڈ صورتحال کے پیش نظر مقامی لوگوں کیلئے روز گار کے ذرایع فراہم کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جے ٹی ایف آر پی یو ٹی میں ترقیاتی سرگرمیاں شروع کرنے والا پہلا ادارہ ہے اور اس نوعیت کے بڑے پروجیکٹوں پر دوبارہ کام شروع کرنے سے مقامی معثیت کو فروغ حاصل ہو گا ۔ جموں صوبے میں ای آر اے 18.29 کلو میٹر سدھڑا ۔ سروئیں سر سڑک ، 11 کلو میٹر توتاں دی کھوئی سے کھڈا مداناں سڑک ، 10 کلو میٹر ملائنی ۔ چاکربتی سڑک ، 10.15 کلو میٹر چرالہ بیلی سڑک ، 27 کلو میٹر گلاٹی سے شاہدرا شریف براستہ گھمبیر گلی سڑک ، 5 کلو میٹر دیوی مائی سے اوہلی مندر تک سڑک اور 4.25 کلو میٹر انجی پناساں سڑک کے تعمیر و تجدید کا کام ہاتھ میں لے رہا ہے ۔ ان سڑک پروجیکٹوں کی تعمیر و تجدید سے لوگوں کو عبور و مرور کی بہتر سہولت دستیاب ہو گی ۔ پروجیکٹ کے تحٹ جموں صوبے کے دور دراز علاقوں میں چار اہم پُل تعمیر کئے جا رہے ہیں جن میں کتھیل گنجو پُل ، پٹری پُل اور انجی نالہ پر فُٹ برج اور بیتر نالہ سٹیل پُل کی تعمیر شامل ہے ۔ اسی طرح صوبہ کشمیر میں شمالی ، جنوبی اور وسطِ کشمیر میں بھی بنیادی ڈھانچے کے اہم پروجیکٹوں پر کام شروع کیا جا چکا ہے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا