شاہ فیصل، سرتاج مدنی اور پیرزادہ منصور کی نظربندی 10 ماہ بعد ختم

0
0

سری نگر،3 جون (یو این آئی) جموں وکشمیر حکومت نے بدھ کے روز جموں وکشمیر پیپلز موومنٹ کے چیئرمین و سابق آئی اے ایس افسر ڈاکٹر شاہ فیصل اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے دو لیڈران سرتاج مدنی اور پیرزادہ منصور کی نظربندی قریب 10 ماہ بعد ختم کردی۔
تاہم پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی، نیشنل کانفرنس لیڈران علی محمد ساگر اور ہلال لون کو فی الحال کوئی راحت نہیں ملی ہے۔

بتادیں کہ مرکزی حکومت کے سال گذشتہ کے پانچ اگست کے آئینی دفعات 370 و 35 اے کی تنسیخ اور سابق ریاست جموں وکشمیر کو دو وفاقی حصوں میں منقسم کرنے کے فیصلوں کے پیش نظر علاحدگی پسندوں کے علاوہ علاقائی جماعتوں کے درجنوں لیڈران کو بھی پی ایس اے کے تحت نظربند رکھا گیا تھا جن میں سے بیشتر لیڈران کو رہا یا اپنے گھروں میں نظربند رکھا گیا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا