حکومت آرڈیننس فیکٹری کی نجکاری نہیں، جدیدکاری کرے:کانگریس

0
0

یواین آئی

نئی دہلی؍؍کانگریس نے حکومت پر دفاعی شعبے آرڈیننس فیکٹری کونجی ہاتھوں میں سوپنے کا الزام لگاتے ہوئے اس کوشش کو قومی سلامتی کے ساتھ کھلواڑ بتایا اور کہا کہ اسٹریٹجک اہمیت کی حامل انٹرپرائزز کی نجکاری کرنے کے بجائے اس کی جدید کاری کی جانی چاہئے۔کانگریس کے ترجمان گورو بلبھ اور پروین چکرورتی نے ہفتہ کو یہاں مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ آرڈیننس فیکٹری میں سرمایہ کاری کرکے اس میں جدید تکنیک کا استعمال ہونا چاہیے تاکہ اسے وقت کے حساب سے زیادہمقابلہ جاتی  بنایا جاسکے۔ انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ کمپنی کی نجکاری کا کوئی بھی کوشش ملک کی سلامتی کے ساتھ کھلواڑ ہوگی۔انہوں نے کہا کہ مرکزی وزیرخزانہ نرملا سیتا رمن نے آج جس اقتصادی پیکیج کا ذکر کیا ہے اس میں تارکین وطن مزدوروں، کسانوں اور عام ٹیکس دہندگان کو رعایت دینے کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ ہزاروں تارکین  وطن ورکرز سڑکوں پر ہیں لیکن ان کی فکر نہیں کی گئی ہے۔ترجمان نے کہا کہ حکومت جسے 20 لاکھ کروڑ کا پیکج بات رہی ہے بے شک وہ پرانے پیکج کو نئے طریقے سے پیش کیا جا رہا ہے اور اس پیکیج میں کچھ بھی نیا نہیں ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا اس ریلیف پیکج سے  تارکین وطن کارکنوں کے اکاؤنٹ میں ایک پیسہ بھی جائے گا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا