یواین آئی
نئی دہلی؍؍راجدھانی دہلی اور 11 ریاستوں کے 30 کارپوریشن علاقوں میں ملک کے کل کورونا کے 80 فیصد معاملے آ رہے ہیں اور اسے دیکھتے ہوئے مرکزی حکومت نے ان علاقوں میں کورونا کنٹرول کے اقدامات کے لئے ہفتہ کو ان کے انچارج حکام کے ساتھ ایک اعلی سطحی میٹنگ کی۔صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی سیکرٹری پریتی سودن اور آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی راجیش بھوشن نے مہاراشٹر، تمل ناڈو، گجرات، دہلی، مدھیہ پردیش، مغربی بنگال، راجستھان، اترپردیش، تلنگانہ، آندھرا پردیش، پنجاب اور اڑیسہ کے وزیر صحت سیکرٹریز، کارپوریشن کمشنر،ڈی ایم اور دیگر اافسران کے ساتھ کورونا وبا سے نمٹنے کے لئے کئے جا رہے اقدامات کا جائزہ لیا۔ اس اجلاس میں معلومات فراہم کی گئی کہ شہری علاقوں میں کورونا سے نمٹنے کے لئے تازہ معلومات کا اشتراک کیا جا رہا ہے۔ان ریاستوں کے کووڈ متاثر اضلاع میں کورونا کی پوزیشن، اعلی خطرے،عوامل، امصدقہ معاملات کی تعداد، شرح اموات، معاملات کے دوگنا ہونے میں لگنے والے وقت اور فی دس لاکھ لاکھ آبادی پر کئے جانے والے ٹیسٹ کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس میں کورونا معاملات والے علاقوں کٹینمیٹ زون اور اس کے باہر کے علاقے بفر زون کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ان علاقوں میں گھر گھر کئے جانے والے سروے، سرولانس، رابطہ ذرائع کا پتہ لگانے، ٹیسٹنگ پروٹوکول وغیرہ پر بھی معلومات دی گئی۔اس دوران صحت سکریٹری نے اس بات پر بھی زور دیا کہ کووڈ کے معاملات کے انتظام اور ان سے نمٹنے کی حکمت عملی کے علاوہ شہری علاقوں میں غیر کووڈ صحت کی سہولیات کینسر، تپ دق سرولانس، ویکسینیشن مہم اور آئندہ مانسون کو دیکھتے ہوئے پیدا ہونے والی بیماریوں کے بارے میں مناسب سہولت فراہم کی جائے۔ان کارپوریشنوں کے انچارج افسران کو مقامی رہنماؤں اور کمیونٹی کے مؤثر افراد کی مدد لینے کی بھی مشورہ دیا گیا تاکہ عام لوگوں اعتماد میں لیا جا سکے۔اس میں یہ بھی مشورہ دیا گیا کہ متاثر اضلاع میں سیویر ایکیوٹ رییسپریٹری النیس اور انفلوئنزا جیسی بیماروں کی بھی جانچ کی جانی چاہئے۔ میٹنگ میں یہ مشورہ بھی دیا گیا کہ تمام صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے والے مناسب حفاظتی سامان دستیاب کرائے جانے چاہئے۔اآئسولشن اور ریلیف مراکز میں مناسب حفظان صحت اور صفائی کے معیار پر عمل کرنے کے لیے یقینی بنانے کو بھی کہا گیا۔غور طلب ہے کہ ملک میں ابھی کورونا کے مصدقہ معاملات کی تعداد 85940 ہے اور کل سے 3970 نئے معاملات کا اضافہ ہوا ہے۔ ابھی تک 30150 لوگ کورونا سے ٹھیک ہو چکے ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2233 مریض کورنا سے ٹھیک ہو گئے ہیں جنہیں ملا کر کل ریکوری کی شرح 35.09 فیصد ہو گئی ہے۔