پلوامہ کے رہمو علاقے میں کشیدگی

0
0

مظاہرین اورفورسزکے مابین پُرتشددجھڑپیں
پیر ہلال

پلوامہ؍؍ جنوبی کشمیر کے حساس ضلع پلوامہ کے رہمو علاقے میں جمعہ کو اس وقت افرا تفری کا ماحول پھیل گیا جب علاقے میں فورسز اور مظاہرین کے درمیان پْر تشدد جھڑپیں ہوئی۔نمائندے کو ملی تفصیلات کے مطابق رہمو پلوامہ میں نماز جمعہ کے موقعہ پر اس وقت حالات کشیدہ ہو گئے جب مقامی لوگوں کو مسجد میں نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت نہیں دی گئی جس کے بعد انہوں نے مسجد احاطے میں زور دار احتجاج کیا۔ عین شاہدین کے مطابق احتجاجی مظاہرین نے زور دار احتجاجی مظاہرے کرکے شدید نعرہ بازی کی اور الزام عائد کہا کہ جب جموں کشمیر میں شراب کی دکانیں کھولنے کی اجازت دی جا رہی ہے تو مسلمانوں کو مساجد میں نماز ادا کرنے کی اجازت کیو ں نہیں دی جا رہی ہے۔ عین شاہدین نے بتایا کہ جو نہی احتجاجی مظاہرین نے سڑک پر مارچ کرنے کی کوشش کی تو وہاں بھاری جمعیت میں موجود پولیس و سی آر پی ایف نے ان کا راستہ روک لیا اور انہیں آگے جانے کی اجازت نہیں دی گئی اس دوران مظاہرین مشتعل ہوئے اور انہوں نے پولیس و سی آر پی ایف پر سنگبازی کی جس کے جواب میں فورسز اہلکاروں نے مشتعل مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ٹیر گیس شلنگ کا استعمال کیا۔ عین شاہد ین کے مطابق علاقے میں فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ کچھ دیر تک جاری رہا تاہم بعد میں علاقے میں حالات دوبارہ معمول پر آئیں۔ ادھر پولیس کے ایک سنیئر افسر نے جمعہ نماز ادا نہ کرنے کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ رہمو علاقہ ریڈ زون ہے اور اس کے باوجود وہاں کچھ دکانداروں نے اپنی دکانیں کھولی جس کے بعد متعلقہ تحصیلدار علاقے میں گیا جس دوران انہوں نے دکانداروں سے دکانیں بندکرانے کیلئے کہا جس دوران وہاں لوگوں نے احتجاجی مظاہرے کئے۔انہوں نے کہا کہ چونکہ علاقہ ریڈ زون ہے اس لئے لوگوں سے تاکید کی جاتی ہے کہ وہ گھروں میں ہی رہنے کو ترجیح دیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا