ایس ایس پی راجوری نے خواص میں عوامی رابطہ اجلاس منعقد کیا
شیراز چوہدری
راجوری: عوامی مسائل کے بارے میں پہلے ہاتھ سے معلومات حاصل کرنے اور عوام کے دروازے پر انہیں حل کرنے کے لئے راجوری پولیس نے جمعرات کو ضلع کے دور افتادہ علاقے خواس تحصیل میں ایک عوامی رابطہ میٹنگ کا اہتمام کیا اس موقعہ پر سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس راجوری محمد اسلم نے میٹنگ کی صدارت کی جس میں سٹیشن ہاؤس آفیسر بدھل انچارج پولس چوکی خواص اور بڑی تعداد میں سول سوسائٹی کے ارکان تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے سرکردہ شہری اور عوامی نمائندوں نے شرکت کی۔مقامی لوگوں نے اس میٹنگ کے دوران بات کرتے ہوئے افسر کو بنیادی مسائل سے آگاہ کیا اس میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایس پی راجوری محمد اسلم نے کہا کہ پولیس سے متعلق تمام مسائل کو نوٹ کیا گیا ہے اور انہیں جلد از جلد حل کیا جائے گا انہوں نے مزید کہا کہ سول انتظامیہ سے متعلق مسائل کو ضلعی سول انتظامیہ کے ساتھ اٹھایا جائے گا تاکہ یہ مسائل بھی حل ہوں۔ایس ایس پی راجوری محمد اسلم نے کہا کہ خواس تحصیل راجوری ضلع کی دور افتادہ تحصیلوں میں سے ایک ہے اور اس دور افتادہ علاقے میں اس جلسہ عام کے انعقاد کا مقصد دور دراز علاقوں کی مقامی آبادی کی شکایات کو ان کے دروازے پر سننا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ خواص کے لوگ ہمیشہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے رہے ہیں اور امن و امان کی بحالی میں اہم کردار ادا کیا ہے انہوں نے کہا کہ امن و امان کے قیام میں سول سوسائٹی کا کردار اہم ہے اور معاشرے کے ہر شہری کو اسے اخلاقی ذمہ داری کے طور پر ادا کرنا چاہیے انہوں نے سول سوسائٹی سے بھی اپیل کی کہ وہ خواص میں پولیس چوکی کی تعمیر کے لیے مناسب اراضی کی نشاندہی میں حکام کی مدد کریں۔