ملک کے 483 اضلاع میں کورونا سے نمٹنے کے لئے صحت سہولیات سے لیس اسپتالوں کی نشاندہی کی گئی

0
0

یواین آئی

نئی دہلی؍؍ملک میں ، اس وقت کورونا انفیکشن کا مقابلہ کرنے کے لئے 483 اضلاع میں اسپتالوں کی نشاندہی کی گئی ہے اور اس وقت 656769 آئیسولیشن بیڈ ، کورونا کے تصدیق شدہ معاملوں کے لئے 305567 بیڈ اور مشتبہ معاملوں کے لئے 351204 بیڈ کی سہولت ہے۔ان کے علاوہ ، 99492 آکسیجن لیس بیڈ اور 34076 آئی سی یو یونٹ ہیں۔اتوار کے روز وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ ایک ریلیز میں ، تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے کہا گیا ہے کہ وہ کورونا سے نمٹنے کے لئے کوویڈ صحت کی سہولیات کی تین اقسام کے بارے میں اپنی ویب سائٹ پر معلومات فراہم کریں۔تاکہ عام لوگوں کو اس کے بارے میں معلومات حاصل ہو۔ابھی تک ، 32 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے ایسی معلومات کو ویب سائٹ پر دستیاب کردیا ہے اور دیگر ریاستی حکومتیں اسے مکمل کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔کوویڈ کا مقابلہ کرنے کے لئے مرکزی حکومت کی جانب سے تین طرح کی صحت کی سہولیات کی نشاندہی کی گئی ہے اور صحت کے بنیادی ڈھانچے میں بھی بہتری لائی گئی ہے۔ کوویڈ سے نمٹنے کے لئے ان صحت کی سہولیات کو تین قسموں میں تقسیم کیا گیا ہے۔زمرہ اول: یہ مکمل طور پر کورونا کے لئے وقف کردہ اسپتالوں پر مشتمل ہے جس کو ڈیڈیکیٹیڈ کوویڈ اسپتال (ڈی سی ایچ) کہا جاتا ہے اور یہ کورونا کے سنگین مریضوں کے لئے ڈیزائن کیے گئے ہیں۔ ان میں آکسیجن سے آئی سی یو ، وینٹیلیٹر ، اور بیڈ پوری طرح لیس ہوں گے۔ ان میں ،ان مریضوں کو ریفر کیا جائے گا جن کے بارے میں ڈیڈیکیٹیڈ کوویڈ ہیلتھ سنٹر اور کوویڈ کیئر سنٹر کے ڈاکٹر مریضوں کی حالت کے مطابق فیصلہ کریں گے۔زمرہ دو: انھیں ڈیڈیکیٹیڈ کوویڈ ہیلتھ سینٹرز (ڈی سی ایچ سی) کہا جاتا ہے اور ان میں وہ اسپتال شامل ہیں جو کورونا میں درمیانی طبقے کے مریضوں کی دیکھ بھال کرتے ہیں۔ ایسے اسپتالوں میں ، مشتبہ اور کورونا تصدیق شدہ مریضوں کے لئے الگ الگ شعبہ بنائے گئے ہیں اور ان اسپتالوں میں آکسیجن کی مدد کو یقینی بنایا گیا ہے۔ وہ ایک یا زیادہ ڈیڈیکیٹیڈ کوویڈ اسپتالوں کے معاون مراکز کے طور پر تعمیر کیے گئے ہیں۔زمرہ تین د: انھیں ڈیڈیکیٹیڈ کوویڈ کیئر سینٹرس(ڈی سی سی سی) کہا جاتا ہے اور یہ ان مریضوں کو کورونا دیکھ بھال کی سہولیات فراہم کریں گے جن میں طبی لحاظ سے کورونا کی ہلکی اور انتہائی معمولی علامات ہوں گی۔ یہ سینٹر عارضی طور پر تعمیر کیے گئے ہیں اور یہ ریاستوں یا مرکز کے زیرانتظام  علاقوں میں ہوٹلوں ، اسکولوں اور ہاسٹلز ، اسٹیڈیم، لاج وغیرہ میں بنائے جا جاسکتے ہیں۔ کورونا کے مشتبہ یا تصدیق شدہ معاملوں کے لئے الگ الگ شعبہ ہوں گے اور دونوں طرح کے مریضوں کے لئے الگ سے داخلے اور خارجی راستے ہوں گے۔ وہ ایک یا زیادہ ڈیڈیکیٹیڈ کوویڈ ہیلتھ سینٹر یا کم سے کم ایک ڈیڈیکیٹیڈ اسپتال کی مدد کے لئے بنائے گئے ہیں اور یہاں سے مریضوں کو مندرجہ بالا زمرہ صحت مراکز یا کوویڈ اسپتالوں میں بھیجا جاسکتا ہے۔ ان تمام زمروں میں ، ایمبولینس کی سہولت لازمی ہے تاکہ مریضوں کو کہیں بھی فوری طور پر ریفر کیا جاسکے تاکہ ضرورت پڑنے پر کسی بھی سطح کی راحت فراہم کی جاسکے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا