فِکر
سیما بھاٹی
راجستھانی ، ہندی، اردو رچناکار ،بیکانیر
آغاز کرنے سے
قبل ہی
کیوں بتا دیتے ہیں
ہار ، جیت جیسے
لفظوں کے معنی
کیوں نہیں
کرنے دیتے ہیں جنگ
خود سے
اُس غازی
کی طرح
ِجسے فِکر ہی نہیں ہوتی
ہار ، ہوگی یا ہوگی جیت
کیوں کہ
یہ فکر ہی روک دیتی ہیں
نئی نسلوں کی کوششوں کو
پہنا دیتی ہے انہیں
ناکامی کا لِباس
ثابت کر دیتی ہے
وقت سے پہلے ہی ناقابل
کیوں ؟