ہند۔چین تعلقات میں بہتری کے اِشارے

0
0

چینی وزیر خارجہ 26مارچ کونئی دہلی کے دورے پروارد ہونگے
لازوال ڈیسک

نئی دہلی؍؍بھارت چین کے مابین برف پگھلنے اور بہترتعلقات قائم کرنے کے امکانات اس وقت پیدا ہوئے جب چینی وزیر خارجہ نے 26 مارچ کوبھارت کادورہ کرنے کی رضامندی ظاہر کی ۔وزارت خارجہ نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ نئپال کادورہ کرنے کے بعد وزیرخارجہ نئی دہلی کادورہ کرینگے جہاں وہ اپنے ہم منصب کے ساتھ دوطرفہ تعلقات پرغور وخوض کرینگے اور بھارت کے وزیر خارجہ بھی جلد ہی چین کادورہ کرینگے ۔اے پی آئی کے مطابق بھارت چین کے مابین کشیدگی تناؤ کاماحول کم ہونے اوردونوں ممالک کے مابین پھر سے تعلقات بہتر ہو نے کے امکانات پیدا ہوگئے ہے۔ 24مارچ کو چینی وزیرخارجہ لی یانگ نئیپال کے دورے پرآ رہے ہے جہاں وہ اپنے دو روزہ قیام کے دوران نئیپال حکومت کے ساتھ تبادلہ خیال کرینگے اور 26مارچ کو چینی وزیرخارجہ نئی دہلی کے دورہ پروارد ہونگے اور نئی دہلی میں اپنے بھارتی ہم منصب کے ساتھ مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کرینگے ۔وزارت خارجہ نے اس بات کی تصدیق کی کہ چینی وزیرخارجہ بھارت کے دورے پر26مارچ کوپہنچ رہے ہے اور ا س دورے کے دوران دونوں وزراء خارجہ ڈھلوان مشرقی لداخ کی صورتحال پرغو رخوض کرنے کے علاوہ تجارت کوفروغ دینے تعلقات کوبہتر بنانے کے بارے میں بات کرینگے، جبکہ ڈاکترشئے شکر بھی چین کادورہ کرینگے بھارت چین کے مایبن 2020سے ا س وقت تعلقات میں کشیدگی اور تناؤ پایاجارہاہے جب 2020کے وسطہ میں چین نے مشرقی لداخ سے دراندازی کی اور جون کے مہینے میں ہی بھارت چین فوج کے درمیاں جھڑپ کے درمیان بھار ت کے بیس فوجی جوان جان بحق ہوئے تھے او ربھارت نے چینی لبریشن آرمی کے جوانوں کو ہلال کرنے کادعویٰ کیا تھا گزشتہ دونوں ملٹری سطح پربھی بھارت چین کے مابین بات چیت چشول کے مقام پرہوئی اور دونوں ملٹری کمانڈروں نے مستقبل میں بات چیت کے مسا ئل کے لئے رضامندی ظاہر کی تھی ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا