دسویں اور بارہویں بورڈ کے باقی بچے پیپر یکم جولائی سے 15 جولائی کے درمیان ہوں گے

0
0

نئی دہلی، 08 مئی (یواین آئی)سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) کی دسویں اوربارہویں بورڈ کے بچے ہوئے پیپروں کے امتحانات کی تاریخوں کا اعلان جمعہ کو کردیا گیا۔
واضح رہے کہ دہلی میں فسادات کی وجہ سے شمالی علاقے کے دسویں اور بارہویں کے بورڈ کے پیپر نہیں ہوپائے تھے اور پھر لاک

ڈاؤن کی وجہ سے پیپر نہیں ہوسکے تھے۔
ملک کے باقی حصوں میں بھی بارہویں کے کچھ پیپر لاک ڈاؤں کی وجہ سے نہیں ہوپائے تھے۔ اس طرح مجموعی طور سے 29 موضوعات کے پیپر نہیں ہوپائے تھے۔
اب دسویں اور بارہویں کے باقی پیپر یکم جولائی سے 15 کے درمیان ہوں گے۔
فروغ انسانی وسائل کے وزیر ڈاکٹررمیش پوکھریال نشنک نے ٹوئٹ کرکے بتایا کہ ’’طویل عرصے سے سی بی ایس ای کی دسویں اور بارہویں کے باقی بچے ہوئے امتحانات کی تاریخوں کا انتظار تھا۔ آج ان امتحانات کی تاریخیں یکم جولائی ، 2020 سے 15 جولائی 2020 ‘ کے درمیان میں یقینی بنادی گئیں ہیں۔ میں ان امتحانات میں شرکت کرنے والے سبھی طالب علموں کو نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔‘‘

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا