اپنا خرچ خود اٹھانا ہوگا

0
0

غیر ملکوں میں پھنسے ہندوستانی شہریوں کو بھی لائے گی حکومت
یواین آئی

نئی دہلی؍؍حکومت کورونا کی وبا کی وجہ سے پیدا حالات کے پیش نظر مختلف ملکوں میں پھنسے ہندوستانی شہریوں کو مرحلے وار طریقے سے ملک واپس لائے گی لیکن اس کے لئے انہیں اپنا خرچ خود اٹھانا ہوگا۔غیر ملکوں میں پھنسے لوگوں کو مسافرطیاروں اور بحریہ کے جہازوں سے لانے کا عمل جمعرات سے شروع کیا جائے گا۔وزارت داخلہ نے آج یہ اطلاع دی اور کہا کہ غیرملکوں میں پھنسے شہریوں کو لانے کے لئے معیاری آپریٹنگ طریقہ کار تیار کرلیا گیا ہے ۔ہندوستانی سفارت خانے اور ہائی کمیشن وہاں پھنسے اور پریشان ہندوستانی شہریوں کی فہرست بنا رہے ہیں۔وزارت نے کہا ہے کہ یہ سہولت ادائیگی کی بنیاد پر مہیا کرائی جائے گی۔ان شہریوں کو لانے کے لئے خصوصی مسافر پروازوں کا انتظام کیا جائے گا۔یہ سفر مرحلے وار طریقے سے جمعرات سے شروع کیا جائے گا۔پراوز میں سوار ہونے سے پہلے سبھی مسافروں کی میڈیکل جانچ کی جائے گی۔صرف انہی لوگوں کو آنے کی اجازت دی جائے گی جن میں بیماری کی کوئی علامت نہیں ہوگی۔سفر کے دوران سبھی کو صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے میڈیکل پروٹوکول اور شہری ہوابازی کی وزارت کے پروٹوکول پر عمل کرنا ہوگا۔واضح رہے کہ پہنچنے کے بعد سبھی مسافروں کو آروگیے سیتو ایپ پر رجسٹر کرنا ہوگا۔سبھی کی میڈیکل جانچ کی جائے گی جس کے بعد ریاستی حکومت انہیں اسپتال یا دیگر قرنطینہ سینٹر میں ان کے خرچ پر 14 دنوں کے لئے قرنطینہ میں رکھے گی۔وزارت خارجہ اور شہری ہوابازی کی وزارت اس بارے میں جلد ہی تفصیل سے اپنی ویب سائٹ پر اطلاع دیں گے ۔ریاسی حکومتوں کو صلاح دی گئی ہے کہ وہ ان لوگوں کے لئے ٹیسٹ ،قرنطینہ اور دیگر سہولیات کا انتظار کریں ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا