لازوال ڈیسک
سری نگر؍؍سری نگر میں دفاتر کُھلنے کے موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر گریش چندرمرمو آج سول سیکرٹریٹ پہنچے جہاں چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرامنیم نے اُن کا استقبال کیا۔اِس موقعہ پر ایل جی کے مشیر کے کے شرما ، آر آر بھٹناگر اور بصیر احمد خان نے بھی موجو دتھے۔ اس کے علاوہ پرنسپل سیکرٹری سکولی تعلیم ڈاکٹر اصغرحسن سامون ، پرنسپل سیکرٹری پلاننگ روہت کنسل ، ڈی جی پی دِلباغ سنگھ ، ڈویژنل کمشنر پی کے پولے ،ڈپٹی کمشنر سری نگر شاہد اقبال چودھری، سیکرٹری کھیل کود سرمد حفیظ ، سیکرٹری سیاحت زبیر احمد اور دیگر افسران بھی موجو دتھے، جنہوں نے لیفٹیننٹ گورنر کا استقبال کیا۔اس موقعہ پر جموں وکشمیر پولیس کے ایک دستے نے ایل جی کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔بعد میں لیفٹیننٹ گورنر نے افسروں کے ساتھ ایک میٹنگ کے دوران عوامی خدمت کے نظام کو مزید مستحکم بنانے کے لئے اُن کی تجاویز طلب کیں۔