شہید جوانوں کو پرنم آنکھوں سے خراج عقیدت:پرینکاگاندھی

0
0

کانگریس نے شہید جوانوں کو پرنم آنکھوں سے خراج عقیدت پیش کیا
یواین آئی

نئی دہلی؍؍کانگریس نے جموں کشمیر میں جنگجوؤں کے ساتھ تصادم میں کرنل اور میجر سمیت شہید پانچ فوجیوں کوپرنم آنکھوں سے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی شہادت کو سلام کیا ہے ۔کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا، سینئر لیڈر احمد پٹیل اور مواصلات محکمہ کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجیوالا نے اتوار کو جوانوں کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ کے رشتہ داروں کے تئیں تعزیت کا اظہار کیا۔ غور طلب ہے کہ جموں و کشمیر میں ہندواڑا کے چانج ملل علاقے میں جنگجوؤں کے ساتھ تصادم میں جانباز کرنل آشوتوش شرما، میجر انوج سود، نائک راجیش لانس نائک دنیش اور جموں کشمیر پولیس کا سب انسپکٹرشکیل قاضی شہید ہو گئے ۔ اس حملے میں دو دہشت گرد بھی ہلاک ہوئے ہیں۔محترمہ واڈرا نے ٹوئیٹ کیا ’’شہید جوانوں کو پرنم آنکھوں سے خراج عقیدت۔ خدا دکھ کی اس گھڑی میں شہیدوں کے اہل خانہ کو جرأت دے ۔ جے ہند‘‘۔پارٹی کے سینئر لیڈر احمد پٹیل نے کہا ’’ہندواڑا میں پانچ جوانوں کی شہادت پریشان کرنے والی ہے اور میں متاثرہ کے رشتہ داروں کے تئیں تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ جنگجوؤں سے لڑنا اور جنگجوئیت کو شکست دینا ہمارا عزم ہے ‘‘۔کانگریس کے مواصلات محکمہ کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجیوالا نے ٹوئیٹ کیا’’جانباز شہیدوں کی بھارت ماں پر اعلی قربانی کو سلام۔ بھارت کو آپ پر فخر ہے ‘‘۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا