جنگی طیاروں، جہازوں اور فوج کے بینڈ نے کورونا مجاہدین کو سلامی دی

0
0

نئی دہلی، 3مئی (یو این آئی) کورونا وبا کے خلاف ملک گیر مہم میں تعاون دے رہے چھوٹے بڑے تمام کورونا مجاہدین کو اتوار کو تینوں افواج کی طرف سے پورے ملک میں سلامی دی گئی۔ فضائیہ کے جنگی اور کارگو طیاروں نے الگ الگ جگہوں پر فلائی پاسٹ کیا تو بحریہ کے جنگی جہازوں نے سمندر میں اسپیشل فارمیشن سے جبکہ فوج کے بینڈوں نے مختلف اسپتالوں میں جاکر حب الوطنی کی دھن بجائی۔
فضائیہ اور بحریہ کے ہیلی کاپٹروں نے ملک کے مختلف حصوں میں واقع کورونا اسپتالوں کے اوپر پھولوں کی برسات کی۔
وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے اس قدم کے لئے مسلح افواج کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس چیلنجنگ وقت میں پورا ملک متحد ہوکر کھڑا ہے۔
مسلح افواج نے یہ پہل پورے ملک میں کورونا وبا سے جنگ لڑ رہے ڈاکٹروں، نرسوں، پولیس اہلکاروں، میڈیا، صفائی ملازمین، ڈلیوری مین، بینک ملازم، سرکاری ملازم اور دکاندار دیگر لوگوں کے اعزاز اور حوصلہ افزائی کے لئے کی ہے جو اپنی جان خطرے میں ڈال کر ہر ممکن کوشش کررہے ہیں کہ ملک محفوظ رہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا