ملک بہادر شہیدوں کے خاندانوں کے ساتھ کھڑا ہے : راج ناتھ

0
0

نئی دہلی،3مئی (یواین آئی) وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے جموں کشمیر کے هندوارہ میں دہشت گردوں کے ساتھ تصادم میں شہید ہونے والے فوج کے جوانوں اورایک پولیس اہلکار کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سارا ملک ان بہادر شہیدوں کے خاندانوں کے ساتھ کھڑا ہے اوران کی قربانیوں کو کبھی بھلایا نہیں جا سکتا۔
مسٹر سنگھ نے ٹوئٹ پیغام میں کہا’’هندوارہ میں ہمارے بہادر جوانوں اور ایک پولیس اہلکارکی موت انتہائی المناک اور دردناک ہے. انہوں نے دہشت گردوں کے ساتھ مقابلے میں غیر معمولی جرات کا ثبوت دیا اور ملک کی خدمت میں سب سے زیادہ قربانیاں دیں۔ ہم ان کی بہادری اور قربانی کو کبھی نہیں بھلا پائیں گے‘‘۔
شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہوں ایک اور ٹوئٹ میں لکھا’’میری تعزیت شہیدوں کے اہل خانہ کے ساتھ ہے جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھویا ہے. ملک ان بہادر شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑا ہے‘‘۔
ہفتہ کودیررات دہشت گردوں کے ساتھ تصادم میں فوج کا ایک کرنل، ایک میجراوردو جوان اور جموں کشمیر پولیس کا ایک سب انسپکٹر شہید ہو گئے تھے. اس تصادم میں دو دہشت گرد بھی ہلاک ہوئے تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا