لداخ میں کورونا کے 2 نئے کیسز کی تصدیق، ایکٹو کیسز کی تعداد 6 ہوگئی

0
0

یواین آئی

لیہہ؍؍لداخ یونین ٹریٹری میں کورونا وائرس کے دو نئے مثبت کیسز سامنے آئے ہیں جس کے ساتھ اس یونین ٹریٹری میں اب تک سامنے آنے والے کیسز کی تعداد بڑھ کر 22 ہوگئی ہے جن میں سے کم از کم 16 مریض صحت یاب ہوکر ہسپتالوں سے رخصت کئے جاچکے ہیں۔حکومت کے ترجمان رگزن سیمفل نے کہا کہ جو نئے دو کیسز سامنے آئے ہیں وہ ضلع کرگل کے سانکو کے ہیں جس کو پہلے ہی ریڈ زون قرار دیا جاچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لداخ میں ایکٹو کیسز کی تعداد چھ ہے۔رگزن سیمفل نے منگل کو یہاں نامہ نگاروں کو بتایا: ‘ہمیں 32 نمونوں کی رپورٹیں موصول ہوئی ہیں جن میں سے ضلع کرگل کے سانکو سے تعلق رکھنے والے دو افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ دونوں ایک ہی کنبے کے اراکین ہیں۔ ہم نے ان کو فوری طور پر الگ کیا ہے۔ اس کے علاوہ ان کے ساتھ زیادہ رابطے میں آنے والے 11 افراد کو بھی آئیسولیٹ کیا ہے’۔موصوف ترجمان نے لداخ میں کورونا وائرس کے نمونوں کی جانچ کے لئے قائم کی جانے والی لیبارٹری کے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا: ‘ہمیں کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ لیبارٹری کے لئے ضروری ساز و سامان آئی سی ایم آر کی طرف سے ملا ہے۔ مائیکرو بیالوجسٹ اسی ماہ لداخ آجائیں گے۔ دو ہفتوں تک ٹرائل چلے گی جس کے بعد ہم باضابطہ طور پر ٹیسٹ کرنا شروع کریں گے’۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا