سی بی ایس ای کے باقی امتحانات لاک ڈاؤن کے بعد ہوں گے :نشنک
یواین آئی
نئی دہلی؍؍فروغ انسانی وسائل کے مرکزی وزیر ڈاکٹر رمیش پوکھریال نشنک نے کہا ہے کہ سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) کے بقیہ پیپرزکے لئے امتحان لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد ہی ہو گا۔ ڈاکٹر نشنک نے پیر کو یہاں لاک ڈاؤن کے دوران طلباء کے سرپرستوں سے خطاب کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں یہ معلومات دی۔جب ان سے یہ سوال کیا گیا کی سی بی ایس سی کے باقی امتحانات کب ہوں گے ،انہوں نے بتایا کہ سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کے 29 بنیادی مضامین کے جن پیپرس کے امتحانات نہیں ہوئے ہیں ان کے امتحانات اب تین مئی کے بعد لاک ڈاؤن ختم ہونے کی صورت میں لئے جائیں گے لیکن جو اختیاری مضامین ہیں ان کے امتحانات نہیں ہوں گے ،ان کا فیصلہ داخلی تشخیص کی بنیاد پر کیا جائے گا۔مرکزی وزیر نے والدین اور طلباء سے اپیل کی ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران پڑھائی کے تعلق سے وہ تنائو میں نہ رہیں بلکہ تفریح کے ساتھ پڑھیں۔انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے پیش نظر آن لائن تعلیم میں مزید توسیع کی جائے گی۔ ڈاکٹر نشنک نے اساتذہ سے یہ بھی اپیل کہ ہے کہ وہ وزارت انسانی وسائل ترقی کے دیکشا اور دوسرے پلیٹ فارمز پر زیادہ سے زیادہ اپنے لیکچرز پوسٹ کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ طلبا لاک ڈاؤن کے دوران آن لائن تعلیم حاصل کرسکیں۔۔انہوں نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کے دوران تقریباً16کروڑ طلباء نے آن لائن تعلیم کا استعمال کیا ہے ۔اس کے علاوہ قریب12کروڑ طلباء نے خودپربھا پورٹل کا استعمال کیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ دیکشا پورٹل سی بی ایس سی کے ذریعہ گذشتہ سال ستمبر میں شروع کیا گیا تھا جس پر9000 سے زائد کورس کا مواد ڈاؤن لوڈ کیا گیا۔اس کے علاوہ ودیا دان پارٹ2کو بھی لانچ کیا گیا تھا۔مسٹر نشنک نے بتایا کہ 1086ای نصاب دستیاب ہے ۔دوہزار سے زائد آڈیو اور 996ای کتب بھی دستیاب ہیں جس سے طلبائمستفیض ہو سکتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ آن لائن تعلیم کے بارے میں طلبائوالدین اور اساتذہ نے بہت سی تجاویز پیش کی ہیں جن کا مطالعہ کیا جارہا ہے تاکہ ان میں سے کچھ کو مستقبل میں نافذ کیا جا سکے ۔ڈاکٹر نشنک نے یہ بھی کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران طلبائدرسی کتب کے علاوہ دیگر کتابوں کا بھی مطالعہ کریں،اس کے لئے ایک ٹویٹر مہم بھی شروع کی گئی ہے ۔ملک بھر کے آئی آئی ٹی جیسے ٹکنالوجی ادارے اور دیگر تعلیمی اداروں میں ہورہے تحقیقی کاموں کے لئے ‘یکت’نامی ایک پلیٹ فارم بھی لانچ کیا گیا ہے ۔طلباء اس سے استفادہ کرسکتے ہیں۔