جھڑپ کی جگہ پربارودی مواد پھٹنے سے زورداردھماکہ ،چاربچوں سمیت6افرادزخمی

0
0

شاہ ہلال

قاضی گنڈ// لورمنڈاقاضی گنڈ میں اس وقت سنسنی اور خوف ودہشت کاماحول پھیل گیا جب عسکریت پسندوں اور پولیس کے در میان جھڑپ کی جگہ پرپراسرارطورپردھماکہ ہوا جسکے نتیجے میںچار بچوں سمیت  6افراد زخمی ہوئے جن میں ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔تفصیلات کے مطابق لورمنڈا قاضی گنڈ کے علاقے میں اس وقت سنسنی اورخوف ودہشت کاماحول پھیل گیا جب عسکریت پسندوں اور پولیس وفورسزکے مابین جھڑپ کی جگہ پرزورداردھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 6افراد زخمی ہوئے جن میںچار بچے بھی شامل ہے ۔عین شاہدین کے مطابق  عسکریت پسندوں اور پولیس وفورسزکے درمیان جھڑپ کی جگہ پرموجود بارودی مواد زورداردھماکے کیساتھ پھٹ گیا اوراس دوران وہاں عام شہری بھی موجودتھے جسکے نتیجے میں وہ اس کے کی زدمیںآکرزخمی ہوئے جن کی شناخت آکاش ایوب راتھ ولد محمد ایوب راتھر ساکہ بدرمنہ،سمیر احمد بیگ ولد محمد صدیق بیگ،مہران شوکت ولد شوکت احمد گنائی،زبیر احمد شاہ ولد سعید عبدل علی،خورشید احمد و عبید احمد بیگ ولد بشیر احمد بیگ ساکنان لور منڈا کے بطور ہوئی ہیں۔ زخمیوں کو اگرچہ فوری طورپرعلاج و معالجہ کیلے ماڈل اسپتال  ڈورو لایاکیاگیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں  دو بچوں سمیت ایک عام شہری کو مزید علاج ومعالجہ کیلئے گورمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ منتقل کیا گیا ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا