راجستھان سے قریب چار سو کشمیری و لداخی طلبا کشمیر روانہ

0
0

کوٹہ سے جموں وکشمیر کے 3 سو 76 طلبا آج واپس پہنچ جائیں گے، تمام انتظامات کو حتمی شکل دی گئی :کنسل
یواین آئی

سرینگر؍؍ راجستھان کے شہر کوٹہ میں درماندہ کشمیر اور لداخ یونین ٹریٹری سے تعلق رکھنے والے قریب 4 سو طلبا اتوار کی صبح سٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی گاڑیوں میں سوار ہوکر جموں وکشمیر کی طرف روانہ ہوئے۔جموں وکشمیر حکومت نے یہ قدم والدین اور بعض ایجوکیشنل تنظیوں کی طرف سے کوٹہ میں پھنسے اپنے بچوں کے بارے میں فکر مندی ظاہر کرنے کے پیش نظر اٹھایا ہے۔حکومت کے ترجمان روہت کنسل نے کہا کہ کوٹہ راجستھان سے جموں وکشمیر کے پونے چار سو طلبا آکل وطن واپس پہنچ جائیں گے۔ انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: ‘کوٹہ سے جموں وکشمیر کے 3 سو 76 طلبا کل واپس پہنچ جائیں گے، تمام انتظامات کو حتمی شکل دی گئی ہے، یہ قدم جیسلمیر اور دوسری جگہوں میں پھنسے طلبا کی وطن واپسی کے بعد اٹھایا گیا، میری اپیل ہے کہ بمہربانی صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں، حکومت تمام لوگوں کی مدد کے لئے سخت کوشاں ہے’۔دریں اثنا لداخ یونین ٹریٹری کے صوبائی کمشنر سواگت بسواس نے کہا کہ کوٹہ راجستھان سے 57 لداخی طلبا وطن واپس آرہے ہیں۔ انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: ‘کوٹہ راجستھان سے 57 لداخی طلبا پر مشتمل پہلا قافلہ لداخ پہنچ رہا ہے، وہ آج دس بجکر پچاس منٹ پر گاڑیوں میں روانہ ہوئے، طلبا حفاظت کے لئے کورونا پروٹوکال پر عمل کریں گے، جموں و کشمیر حکومت کے تعاون مشکور ہیں’۔قابل ذکر ہے کہ کوٹہ راجستھان کوچنگ سینٹروں کا مرکز مانا جاتا ہے جہاں کشمیر سے تعلق رکھنے والے کافی تعداد میں طلبا مختلف مسابقتی امتحانوں کے لئے کوچنگ کرتے ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا