نئی دہلی،23اپریل(یواین آئی)کورونا وائرس (کوویڈ -19) کی وبا سے بچنے کےلئے ملک کی آبادی کا ایک بڑا حصہ جہاں گھروں کے اندر سمٹ گیا ہے وہیں خالی وقت میں آن لائن کی طرف بڑھتا رجحان لوگوں کی ذہنی صحت کے لئے خطرہ بنتا نظر آرہا ہے۔
پچھلے ایک مہینے کے دوران مبینہ طورپر آن لائن گیم کے یوزرس کی تعداد 30کروڑ کی تعداد کو بھی پار کرچکی ہے۔
اس میں کافی حد تک شہری یوزرس کا حصہ ہے،جو کہ کچھ معاملوں میں 50فیصد کے برابر ہے۔