ماہِ صیام کی آمد پر تمام مومنین کو مبارک باد

0
0

ماہِ صیام کی آمد پر تمام مومنین کو مبارک باد [dropcap style=”square”][/dropcap]
سارے مسلمان تراویح کی نماز کا اہتمام اپنے ہی گھروں میں کرے مفتی نذیر احمد قادری

جموں// ادارہ اسلامیہ فاطمہ الزہرا اور مسلم پرسنل لا بورڈ کے صوبائی صدر حضرت مولانا مفتی نذیر احمد قادری نے آج اپنے ایک بیان میں تمام مسلمانوں کو ماہ رمضان کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے یہ کہا ہے کہ ہر مسلمان اپنے ہی گھر میں نماز تراویح کا اہتمام کرے اور پانچ وقت کی نمازوں کی اذان کا بھی اپنے گھروں میں پابندی کے ساتھ اہتمام کرے مفتی موصوف نے کہا کہ اس وقت پوری دنیا ایک وبائی بیماری سے دوچار ہے ایسے حالات میں ہر انسان کا یہ فرض بنتا ہے کہ وہ اپنے آپ میں انسانیت کا ثبوت دیتے ہوئے اپنا اپنے اہلخانہ کو اس وبا سے محفوظ رکھنے کی کوشش کرتا رہے سماجی دوری بنائے رکھیں مفتی نذیر احمد قادری نے تمام سرکاری اور غیر سرکاری اداروں سے یہ گزارش کی ہے کہ وہ اس مشکل گھڑی میں اور بالخصوص ماہ رمضان کے مقدس مہینے میں ہر ضرورت مند کی مدد کرے ملک میں لاک ڈون کی وجہ سے بہت سارے غریب اپنی روزی روٹی کمانے سے قاصر ہیں لہذا اس مشکل گھڑی میں ہر صاحب ثروت کا یہ ایک اہم فریضہ ہے کہ وہ اپنے غریب ساتھیوں کا خاص خیال رکھے حضرت مولانا مفتی نذیر احمد قادری نے گورنر کے مشیر فاروق خان کو مبارکباد بھی پیش کی ہے کہ انہوں نے محکمہ اوقاف کی طرف سے پانچ کروڑ روپے وزیراعظم ریلیف فنڈ میں جمع کروئے ساتھی مفتی موصوف نے کہا کہ اتنا سارا پیسہ چائے میں نمک کے برابر بھی نہیں ہے لہذا محکمہ اوقاف سست روی کا مظاہرہ نہ کریں بلکہ بڑے پیمانے پر آگے آکر بے سہارہ اور ضرورت مند لوگوں کی مدد کرے مفتی نذیر احمد قادری نے تمام خیراتی اداروں سے گزارش کی ہے کہ وہ ماہ رمضان میں ہر غریب لاچار بے بس مجبور شلص تک پہنچنے کی کوشش کریں اور ان کے اخراجات کو پورا کرنے کی کوشش کریں

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا