نوکر شاہ  نے وزیر تعلیم کی ہدایت کو دکھایا ٹھینگا

0
0
نجی اسکولوں کا حوصلہ بڑھا کہا فیس معاف نہیں ہوگی.
 ایم ندیم احسن
جمشیدپور//جمشیدپور کے نجی اسکولوں نے آج صاف کردیا ہے کہ  لوک ڈاؤن مدت  کی اسکول فیس  معاف  نہیں کریں گے  پوری فیس وصولی جائے گی ہاں مہلت  ضرور ملےگی یہ فرمان جاری کیا گیا ہے کہ اگست تک تمام طلباء طالبات  فیس جمع کر دیں ایسوسی ایشن  اف جھارکھنڈنن ایڈیڈ پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشن کے چیئرمین بودھن والا نے  آج ایک پریس اعلانیہ کے ذریعہ کہا ہے کہ  اسکول کی بجلی پانی کا بل اور تدریسی و غیر تدریسی اسٹاف کی تنخواہ  طالب علموں کی فیس  سے ادا کی جاتی ہے ایسے میں فیس نہیں لینے کا کوئی سوال ہی  پیدا نہیں ہوتا اعلانیہ میں کہا گیا ہے کہ مرکزی وزارت تعلیم کے فرمان کا احترام کرتے ہوئے ہم  ایک ساتھ 3ماہ کا اسکول فیس  نہیں لیں گے بلکہ مارچ سے اگست تک کی فیس جمع کرنے کی مہلت  اگست مہینے تک ہوگی اور اس کے لئے لیٹ فائن نہیں لیا جائیگا  اس کے ساتھ یہ بھی کہا گیا کہ فیس میں کسی طرح کا اضافہ نہیں ہوگا سوال یہ ہے  کہ اسکول کو منظوری  مرکزی سرکار نہیں دیتی ‘منظوری ریاستی سرکار دیتی ہے ایسے میں ریاستی سرکار کو کنارے لگا کر مرکزی سرکار کی اپیل جسے فرمان کہا جارہا ہے کا حوالہ دینا اور اس کی پاسداری کرنا کس  طرح درست  کہاجاسکتاہے  جبکہ اس اسکول کی بجلی اور پانی کے اخراجات  کا بہانہ قابل قبول ہے  اس لیے بھی نہیں کہ اسکول بند رہنے پر صرف بجلی کے میٹر کا کرایا وصول کیا جاتا ہے بجلی  کا خرچ ہوگا  نہیں پانی خرچ ہو گا نہیں تو پھر اس کے بل کا حوالہ دینا بے وقوف بنانے کے سوا اور کیا کہا جا سکتبےہے اور  جہاں تک اسکول کے اساتذہ اور  اسٹاف کی تنخواہ کا سوال ہے تو اسکول انتظامیہ  تین مہینے  کی اضافی فیس آخر کیوں لیتی ہے اگر اس اضافی  فیس کا ایک سال کے سود کا تخمینہ لگایا جائے تو اس رقم سے  تدریسی اور غیر تدریسی اسٹاف کی تین مآہ کی تنخواہ کی ادائیگی کی جاسکتی ہے اور تین مہینے کا  بجلی میٹر کا کرایا  بھی دوسرا بڑا سوال یہ ہے کہ جب وزیر تعلیم نے جب  محکمہ کے اعلی ترین افسروں کو واضح  حکم دے دیا وزیر تعلیم نے کہ نجی اسکولوں کو فرمان جاری کیا جائے کہ وہ لوکڈاؤن کی مدت کی فیس نہیں وصولیں لیکن نوکر شاہ نے وزیر کے حکم  کو ٹھینگا دکھاتے ہوئے غوروخوض کرنے کے بعد "لائحہ عمل” تیار کرنے کی پالیسی اپنا کر وزیر تعلیم  کو اپنے حد میں رہنے کا اشارہ دیا ہے ایسے میں اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا نو کر شاہ کی چلے گی یا وزیر تعلیم  کا حکم مانا جائے گا یہ آنے والا وقت بتائے گا ایسے میں جبکہ وزیر  تعلیم عوامی طور پر پہلے ہی بیان دے چکے ہیں کہ نجی اسکول تین مہینے کی فیس وصول نہیں کر سکیں گے
FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا