نئی دہلی،22اپریل(یواین آئی)جی -20ملکوں کے وزرائے زراعت نے کورونا وائرس کی وبا کے خطرے کے پس منظر میں خوراک کے ضیاع اور نقصان سے بچنے کے لئے ، بین الاقوامی سطح پر تعاون کرنے اور سرحدوں کے پار بھی خوراک کی فراہمی کے تسلسل کو برقرار رکھنے کا عزم کیا ہے۔
جی 20 ممالک نے خوراک کی حفاظت اور تغذیہ کے لئے مل کر کام کرنے ، سیکھنے کے بہترین طریقوں اور تجربات کا اشتراک کرنے ، اور تحقیق ، سرمایہ کاری ، ایجادات اور اصلاحات کو فروغ دینے کا عزم کیا جو زراعت اور خوراک کے نظام کی پائیداری اور لچک کو بہتر بنائے گے۔
جی 20 ممالک کی منگل کو ہوئی غیر معمولی میٹنگ میں اس وبا پر کنٹرول کےلئے سخت سکیورٹی اور صاف صفائی کے اقدامات پر سائنس پر مبنی بین الاقوامی ہدایات تیار کرنے پر اتفاق کا اظہارکیاگیا۔