دیگر ریاستوں میں پھنسے ہوئے طلباء اور مزدوروں کو گھر واپس لانے کا انتظام کرے بہار سرکار: قمر تسلیم براری!

0
0
ممبئی  //   بہار کے  وزیراعلی نتیش کمارجی سے اپیل کرتا ہوں بہار کے شہری جو ملک کی دیگر ریاستوں میں پھنسے ہوئے ہیں جس میں بڑی تعداد میں طلباء اور مزدور شامل ہیں، جنکو انتہائی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے کھانے پینے سے لےکر قیام تک کی پریشانی ہے ہزاروں مزدور، راستوں میں پھنسے ہوئے ہے، ہزاروں طلباء ملک بھر کے مدارس میں ہیں،یہ درست ہے کہ اس وقت پوری دنیا میں کورونا وائرس نے تباہی مچارکھی ہے اور ہمارا ملک بھی اسکی زد میں ہے، جسکی وجہ سے حکومت نے لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے، اور اس سے بچنے کے لئے لاک ڈاؤن پر عمل کرنا ضروری ہے لیکن غریب اور مزدور طبقہ کو اس غیر منظم لاک ڈاؤن نے کافی پریشان کیا ہے بہت سے ایسے لوگ ہیں جو بھوک سے پریشان حال ہیں انکا کوئی پرسان حال نہیں ہے بہت سے لوگ بھوک کی وجہ سے اپنی جان بھی گنوا چکے ہیں اس لئے بہار کے وزیر اعلیٰ کو چاہئے کہ ان لوگوں کو واپس،
 لانے کے لئے کوئی انتظام کریں مختلف مقامات سے میڈیکل چیک اپ  کروا کر لے جایا جائے اور وہاں پہنچ کر پھر سے میڈیکل چیک اپ کر کے ان  کو  گھر تک پہنچایا جائے  مزدور بہت پریشان ہیں  انہیں اگر ان کے گاؤں جانے کا انتظام نہیں کیا گیا تو یہ مزدور بیماری سے تو نہیں مرینگے البتہ  بھوک سے ضرور مر جائیں گے!
FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا