کانگریس کا ریاستوں میں کورونا ٹیسٹنگ کی سہولت میں اضافہ کرنے کا مطالبہ

0
0
نئی دہلی ،  (یواین آئی) کانگریس کے زیر اقتدار ریاست چھتیس گڑھ اور راجستھان نے کہا ہے کہ انہوں نے کورونا سے لڑنے کے لئے وقت سے پہلے لڑائی کی ، بہتر طبی سہولیات تیار کیں اور جانچ میں اضافہ پر خصوصی زور دیا ، جس کی وجہ سے یہ ریاستیں کامیابی کے ساتھ یہ جنگ لڑ رہی ہیں۔
ان ریاستوں نے کہا کہ کورونا کی لڑائی میں مرکز کے ذریعہ ان کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں کیا جارہا ہے ، لیکن ریاستوں کی معاشی حالت بہتر نہیں ہے اور وہ اپنے وسائل کے دم پر کورونا سے لڑ نہیں سکتے ، لہذا مرکزی حکومت کو اس مسئلےکو دھیان میں رکھتے ہوئے ، جانچ کے مراکز کی تعداد بڑھانے کے لئے ریاستی حکومتوں کے ساتھ مل کر حکمت عملی تیار کرنی چاہئے۔
چھتیس گڑھ کے وزیر صحت ٹی ایس سنگھ دیو اور راجستھان کے وزیر صحت رگھو شرما نے بدھ کے روز ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ اس وبا کی تہہ تک پہنچنے کا واحد راستہ مزید جانچ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی ریاستوں میں طبی سہولت تیار کی گئی ہے اور اب جانچ کی سہولت مرکزی حکومت کو فراہم کرنا ہوگی۔ مرکز ہی تمام ریاستوں کو تیزی سے جانچ کی سہولیات مہیا کررہا ہے ، لہذا اسے ریاستی حکومتوں کو جانچ کی زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنی چاہئے۔
FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا