آواز ہے انصاف کو انصاف کہاں ہے

0
0
جموں و کشمیر کی کنزیومر کورٹس میں 7200معاملات زیر التواء
درخواست دہندگان کی طرف سے لیفٹیننٹ گورنر کے نام مکتوب،کنزیومر کورٹس قائم کرنے کا مطالبہ
لازوال ڈیسک
جموں؍؍جموں و کشمیر میں کنزیومر کورٹس قائم کرنے کو لیکر لیفٹیننٹ گورنر کے نام ایک مکتوب بھیجا گیا ہے جس میں عوامی شکایات کے ازالے کیلئے خصوصی طور پر درخواست کی گئی ہے ۔واضح رہے یہ مکتوب سمپت پرکاش ریاستی صدر جموں و کشمیر پنشنر ویلفیئر فیڈریشن ؍سینئر اسٹیزن سول سوسائٹی ، غلام حسن طالب سینئر نائب صدر، محمد اشرف میر جنرل سیکریٹری، نثار علی میر ترجمان اعلیٰ ، شیخ ریاض احمد نائب صدر و صوبائی صدر جموں کی جانب سے ایل جی موصوف کے نام لکھا گیا ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ جموں و کشمیر کی کنزیومر کورٹس میں 7200معاملات زیر التواء ہیں ۔وہیں پانچ اگست کے بعد ان عدالتوںکا خاتمہ کر دیا گیا تھا اور یہ وعدہ بھی کیا گیا تھا کہ تین ماہ کے اندر نئی عدالتیں قائم کی جائیں گی تاکہ صارفین اور عوام کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔جبکہ یہ بھی کہا گیاتھا کہ صارفین کی شکایات کا ازالہ کرتے ہوئے ان کے گھر تک انکو انصاف دلایا جائے گا اور ان عدالتوں کو دوبارہ سے قائم کیا جائے گا لیکن ابھی تک ایسا ہوا نہیں ہے جس کی وجہ سے نئے معاملات کا اندراج نہیںہو سکتا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ وقت کی ضرورت ہے کہ ان عدالتوں کو قائم کیا جائے اور شکایات کا ازالہ کرنے کیلئے ازالہ کمیشن کرنے کے ساتھ کنزیومر فورم بھی شروع کی جانی چاہئے تاکہ عوامی مشکلات کا ازالہ ہو سکے ۔انہوں نے مزید کہا کہ درخواست گزار انصاف کی خاطر انتظار میں ہیںجبکہ کمیشن اور فورمز کو جموں و کشمیر ری آرگنائزیشن ایکٹ کے نفاذ کے بعد جوڑ دیا گیا تھا اور 7200معاملات کمیشن کے پاس زیر التواء ہیں ۔انہوںنے ایل جی انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملہ میں خصوصی مداخلت فرما کر ضروری اقدام کئے جائیں۔

 

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا