STطبقہ کی سماجی و تعلیمی پسماندگی کی پڑتال اورکمیشن میں طبقے سے کوئی رُکن نہیں:شاہنواز چوہدری
لازوال ڈیسک
جموں؍؍جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے جنرل سیکریٹری شاہنواز چوہدری نے یہاں سماجی و تعلیمی پسماندہ طبقات کی فلاح کیلئے زیر آرڈر نمبر GO 2230 JK(LD) of 2020 dated 19-03-2020قائم کمیشن میں حکومتی نیت پر سوالیہ عائد کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت پوری دنیا عالمی وبائی مرض کرونا وائرس کے لڑائی لڑ رہی ہے اور جموں و کشمیر انتظامیہ نے ایسے متنازعہ حکم نامے جاری کئے ہیں۔موصوف نے مزید کہا کہ حیرت کی بات یہ بھی ہے کہ اس کمیشن میں ایک بھی شخص ایس ٹی طبقہ سے نہیں ہے جس سے ان کے مفاد کے تحفظ پر شک ظاہر ہو رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ حکومت لاک ڈائون کے سہارے ایسی نوٹفکیشنز کے ذریعے سے اپنے ایجنڈے کو لا رہی ہے کیونکہ سب سے پہلے ڈومیسائل قانون لایا اور وقت عوام کرونا کے خلاف لڑائی میں مصروف تھے ۔چوہدری نے انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ ایس ٹی طبقہ ایسی ناانصافیوں کو برداشت نہیں کرے گا ۔انہوںنے ایل جی موصوف سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ای ٹی طبقہ سے ایک ممبر کو اس کمیشن کیلئے نامزد کیا جائے۔
کمیشن میںایس ٹی طبقہ کو بھی نمائندگی دی جائے