ملک دشمن عناصرپہ شکنجہ کساجائے

0
0

خطہ چناب میں دہشت گردی کوپھرسے متحرک کرنے کی سازشیں کامیاب نہ ہونگے::دلباغ سنگھ
محمد اشفاق

کشتواڑ ؍؍کشتواڑمیں پولیس اہلکارکی ہلاکت اوربعدازاں ایک معرکہ آرائی میں دوجنگجوئوں کی ہلاکت کے بعد سلامتی صورتحال کاجائزہ لینے کیلئے آج جموں وکشمیرپولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے کشتواڑ کادورہ کیا، دورے کے دوران اُنہوں نے ملک دشمن عناصرپہ شکنجہ کسنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ خرمنِ امن میں آگ لگانے والے عناصرکیساتھ ساتھ خطہ چناب کو جنگجویت میں دھکیلنے کی سازشوں کا پردہ فاش کیاجائے اور سماج وملک دشمن عناصرپہ کڑی نگاہیں رکھی جائیں۔اُنہوں نے کورونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں کئے گئے انتظامات کا جائزہ بھی لیااور یہاں ایک میٹنگ طلب کرکے صورتحال کا جائزہ لیا۔ میٹنگ میں فوج، نیم فوجی دستوں اور پولیس کے آفیسران نے شرکت کی۔ان کے ہمراہ انسپکٹر جنرل آف پولیس جموں زون مکیش سنگھ اور ڈی آئی جی ڈی کے آر رینج عبدالجبار بھی تھے۔میٹنگ کے دوران انہوں نے کشتواڑ میں سیکورٹی صورتحال اور کورونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں کی گئی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ علاوہ ازیں انہوں نے مڑواہ میں ایس پی اوز پہ حملہ کرنے والے دو دہشت گردوں کو مار گرانے پر سیکورٹی فورسز کو مبارکباد پیش کی۔بعد ازاں انہوں نے آفیسران کو ہدایت دی کہ وہ سیکورٹی پہ اپنی پکڑ کو اور مضبوط کریں تاکہ خطے میں ملی ٹینسی کو فروغ دینے والے عناصر کا خاتمہ ہو جائے۔ انہوں نے خطہ چناب میں پھرسے دہشت گردی کو زندہ کرنے کی سازشوں کو ناکام بنانے کی ضرورت پرزوردیتے ہوئے سیکورٹی ایجنسیوں کی سراہناکی۔انہوں نے سیکوٹی اہلکاروں کو نئی ٹیکنالوجی کا استعمال کر کے ملک دشمن عناصر پر شکنجہ کسنے کی ہدایت دی۔اس دوران انہوں نے کورونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا اور پولیس آفیسران اور اہلکاروں کو ہدایت دی کہ وہ سرکاری احکامات کو زمینی سطح پر نافذ کرنے کے لیے ہر ممکنہ کوشش کریں  اور سماجی دوری اور دیگر احکامات پر سختی سے عمل درآمد کرائیں۔ انہوں نے غریبوں اور ضرورت مندوں کی ہر ممکنہ امداد کرنے پر بھی زور دیا۔ اس موقعہ پر ایس ایس پی کشتواڑ ہرمیت سنگھ نے ڈی آئی جی کو ضلع میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں جانکاری فراہم کی۔اس میٹنگ میں آئی جی پی اور ڈی آئی جی ڈی کے آر رینج کے علاؤہ برگیڈیئر 9 سیکٹر راشٹریہ رائفلز وکرم بھان، سی او 26 آر آر سنجے ہجارا، سی او 17 آر آر وجے سولنکی، سی او 11 آر آر نچیکیت کوڈلیکر، سی سی او آئی آر پی 22 ویں بٹالین شیو دیپ کمار، سی او سی آر پی ایف سریش کمار، اور بہت سارے اعلی آفیسران  نے شرکت کی۔ڈی آئی جی نے ڈیلٹا فورسز ہیڈ کوارٹر کا دوراہ کرکے وہاں موجود آفیسران کے ساتھ سیکورٹی کے متعلق مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔
’ایل جی انتظامیہ متنازعہ حکمنامے جاری کرنے سے بازآئے‘

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا