بیجنگ/ جنیوا/ نئی دہلی، 17اپریل (یواین آئی) عالمی وبا کرونا وائرس (کووڈ۔19) کی وبا تھمنے کا نام نہں لے رہی ہے اور اب دنیا کے زیادہ تر ممالک میں پھیل چکے اس وائرس کی وجہ سے45 ہزار سے زائد افراد ہلاک اور 21 لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر ہو چکے ہیں۔
جان ہاپکنس یونیورسٹین کے سائنس اینڈ انجینئر سنٹر (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری کئے گئے تازہ اعدادوشمار کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس سے2156911 لوگ متاثر ہو گئے ہیں جبکہ اس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 145231 ہو گئی ہے۔دنیا بھر میں اب تک 541424 لاکھ لوگ اس وائرس سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔
ہندوستان میں بھی کورونا وائرس کا انفیکشن تیزی سے پھیل رہا ہےاورآج صبح وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، ملک کی 32 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا وائرس کا انفیکشن پھیل گیا ہے۔اب تک ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکزکے زیر انتظام علاقوں میں کورونا وائرس کے 13387 معاملوں کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ 437 لوگوں کی موت اور 1749 لوگ صحت یاب ہوچکے ہیں۔