عائشہ ٹاکیہ اور ان کے شوہر نے کورنٹائن کے لئے دیا اپنا ہوٹل

0
0

ممبئی، 17 اپریل (یو این آئی) بالی ووڈ اداکارہ عائشہ ٹاکیہ اور ان کے شوہر فرحان اعظمی نے اپنے ہوٹل برھنمومبائی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) کو قرنطینہ مرکز کے لئے دیا ہے۔

ہندستان کورونا وائرس کی جنگ لڑرہا ہے اور مسلسل بڑھتے ہوئے معاملات کے پیش نظر ایک مرتبہ پھر لاک ڈاؤن کردیا گیا ہے۔
کورنٹائن میں جانے والے افراد کی تعداد میں بھی اضافہ ہورہا ہے ایسے میں بالی وڈ فنکار بھی مدد کے لئے آگے آرہے ہیں۔
اس سلسلے میں عائشہ ٹاکیہ کا نام بھی شامل ہوگیا ہے۔
عائشہ اور ان کے شوہر فرحان اعظمی نے ممبئی میں لگاتار بڑھتے ہوئے معاملات کے پیش نظر اپنا ہوٹل کورنٹائن سینٹر کے لئے دیا ہے۔

فرحان نے انسٹاگرام پر اس کی تصدیق کی ہے۔
ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا ’’گلف ہوٹل ایک اسٹینڈنگ اوویشن کا حقدار ہے کیونکہ یہ ہر مرتبہ مصیبت میں کام آتا ہے۔
1993 میں ہونے والے فسادات میں دھراوی ، پرتیکشا نگر اور دیگر علاقوں کے لوگ یہاں ٹھہرے تھے اور آج کورونا بحران کے وقت یہ ان لوگوں کے کام آرہا ہے جو ہمیں بچا رہے ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا