کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 21 لاکھ سے تجاوز ، پانچ لاکھ سے زائد صحت یاب

0
0

بیجنگ / جنیوا / نئی دہلی، 17 اپریل ( یواین آئی ) عالی وبا کورونا وائرس (كووڈ -19) کا قہر تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور اب تک دنیا کے بیشتر ممالک میں اس وبا سے 21 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں ۔
جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سینٹر (سي ایس ایس ای ) کی جانب سے جار ی کئے گئے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس سے مجموعی 2142179 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ اس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 144420 ہو گئی ہے ۔
دنیا بھر میں اب تک 541424 افراد مکمل صحتیاب بھی ہوئے ہیں ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا