مادھوری بیٹے کو رقص سکھارہی ہیں

0
0

ممبئی، 16 اپریل (یو این آئی) بالی وڈ اداکارہ مادھوری دیکشت لاک ڈاؤن کے دوران اپنے بیٹے کو کتھک سکھا رہی ہیں۔

مادھوری دیکشت اپنے رقص کے لئے کافی مشہور ہیں ۔
کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن میں رہنے کے بعد بھی وہ سوشل میڈیا پر کافی سرگرم ہیں ۔
حال ہی میں ان کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہا ہےجس میں وہ اپنے بیٹے کو کتھک سکھاتی نظر آرہی ہیں۔

مادھوری دیکشت ویڈیو میں پیروں میں گھنگھرو باندھ کر اپنے بیٹے کو کتھک کا ایک ایک پہلو بخوبی سکھاتی دکھائی دے رہی ہیں اور ان کے بیٹے بھی اپنی ممی کی طرح کتھک کرنے کی پوری کوشش کررہے ہیں۔
ویڈیو میں مادھوری استاد ہیں تو دوسری جانب ان کے بیٹے ایک اچھے طالب علم کی طرح رقص سیکھ رہے ہیں۔
اس سے قبل مادھوری نے اپنے متعدد ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کئے ہیں جس میں وہ گھرپر یا تو ورزش کرتے ہوئے یاپھر رقص کرتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا