’طلباء میں 2500ٹیلبٹس تقسیم کی جارہی ہیں‘

0
0
 سکولی بچوں کو موبائیل کے ذریعے تدریسی عمل جاری رکھا گیا:ڈاکٹرساموں
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ٹیلی کلاسز اور ای ۔لرننگ اقدامات کو شروع کرنے کی بدولت جموں وکشمیر میں سرکاری سکولوں میں تعلیم حاصل کر رہے طلباء لاک ڈاون کے دوران گھر بیٹھے ہی تدریسی عمل جاری رکھ سکتے ہیں۔ طلباء کی تعلیم جار ی رکھنے کو یقینی بناتے ہوئے محکمہ سکولی تعلیم نے لاک ڈاون کے پہلے مرحلے کے دوران ڈی آئی ای ٹی ایس کے ذریعے طلبا کو یونٹ ۔Iاور یونٹ ۔IIکی اسائنمنٹو ں کو تقسیم کی ہے ۔ان باتوںکا اظہار سکولی تعلیم کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر اصغر حسن ساموں نے آج یہاں افسروں کی ایک میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کیا جو محکمہ کی طرف سے ای۔ لرننگ اقدامات میں درج کی گئی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے منعقد کی گئی تھی۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ سکولی تعلیم محکمہ نے روزانہ بنیادوں پر دُور درشن پر شامل 4بجے سے ساڑھی 5تک ٹیلی کلاسز کا اہتمام کیا ہے ۔ان پروگراموں کو ڈی ڈی کاشر علاحدہ طریقے پر بھی ٹیلی کاسٹ کرتی ہے۔اُنہوںنے کہا کہ ٹیلی کلاسز کا اہتمام لوکل کیبل نیٹ ورکس پر بھی شروع کیا گیا ہے ۔جن میں لیکچرر ، ڈسٹرکٹ ریسورس پرسن ، زیڈ آر پیز و اساتذہ حصہ لیتے ہیں۔ڈاکٹر ساموںنے افسروں کو ہدایت دی کہ اس طرح کے کلاسز ویٹس ایپ ، زوم ،سکائپ، گوگل کلاس روم کے ذریعے بھی بچوں تک پہنچائی جانی چاہئیں۔دریں اثنامیٹنگ میں فیصلہ لیا گیا کی دسویں سے بارہویں جماعت کے طلباء کو بہتر تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کے ایک حصے کے طور پر 2500 ایجوکیشنل ٹیبلٹ فراہم کئے جائیں گے۔میٹنگ میں مزید بتایا گیا کہ محکمہ نے ’’ آئو پڑھیں ‘‘ عنوان کے تحت بچوں کے لئے یونٹ۔Iاور یونٹ ۔IٰIکے ویڈیوز ویب سائیٹ www.dsek.nic.inپر دستیاب رکھے ہیں۔ اس سے قبل پرنسپل سیکرٹری نے کشمیر ڈویژن کے مختلف مضامین سے تعلق رکھنے والے 10+2 لیکچرروں کی پلیسمنٹ کے احکامات جاری کئے ۔ ان لیکچرروں کی تعداد 450 بتائی جارہی ہے۔
FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا