سری نگر، 13 اپریل (یو این آئی) لداخ یونین ٹریٹری میں کورونا وائرس کے دو نئے کیس سامنے آئے ہیں جس کے ساتھ اس یونین ٹریٹری اب تک سامنے آنے والے مصدقہ کیسز کی تعداد بڑھ کر 17 ہوگئی ہے جن میں سے 12 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔
لداخ میں کورونا وائرس کے تازہ کیس ضلع لیہہ کے سابو اورضلع کرگل کے شاکار چکتن علاقوں سے سامنے آئے ہیں۔
لداخ یونین ٹریٹری انتظامیہ کے ترجمان رگزن سیمفل نے پیر کی شام اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا: ‘سابو لیہہ اور شاکار چکتن کرگل سے دو نئے کیس سامنے آئے ہیں۔