نئی دہلی، // قومی دارالحکومت دہلی میں پولیس نے ‘بچپن بچاؤ آندولن’ اور دیگر تنظیموں کے تعاون سے منگل کی رات دیر گئے دہلی کینٹ کی ایک فیکٹری سے 21 بچہ مزدوروں کو چھڑایا۔
ان میں 13 نابالغ اور آٹھ نوعمر لڑکیاں شامل ہیں جن کی عمریں آٹھ سے 17 سال کے درمیان ہیں۔
بچپن بچاؤ آندولن (بی بی اے) کے ڈائریکٹر منیش شرما نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔