ہائی سکول پلیرہ میں ولدین کی اہم میٹنگ

0
0

استاد والدین اور بچوں کے باہمی اشتراک سے ہی تعلیم کو فروغ ملتاہے
ریاض ملک
منڈی؍ منڈی سے چھ کلو میٹر دور پلیرہ کے مقام پر ہائی اسکول پلیرہ میں چیف ایجوکیشن آفیسر پونچھ کی ہدایت پر اسکول عملہ نے والدین کے ساتھ ایک اہم مشاورت کی۔ جس کی صدارت ہیڈ ماسٹر ہائی سکول پلیرہ سرندر سنگھ کر رہے تھے۔انہوں نے والدین پر زور دیاکہ وہ اپنے بچوں کی تعلیم کا فکر کریں اور کویڈ کی وباء کے چلتے اسکول عملہ کا پورا تعاون کریں۔بچوں کو ماسک دیں۔ وردی ہر دن دھوکر ہی پہناکر بھیجا کریں۔صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ ہر روز اسکول کا کام چیک کیا کریں۔تاکہ بچوں کا ذہین تعلیم کی طرف گامزن رہے۔ والدین اساتذہ اور بچوں کے باہمی اشتراک سے ہی تعلیم کے نظام میں بہتری اے گی۔ اور معاشرہ میں نکھار اے گا۔اس حوالے سے اسکول ماسٹر عبدل القیوم نے بات کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام کے حکم کے مطابق والدین کے ساتھ مشاورت کی گئی۔اور اسکول میں درپیش مشکلات پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔ انہوں نے کہاکہ والدین کو چاہئے کہ کویڈ کے بعد اب جب اسکول کھلے ہیں تو والدین کو چاہئے کہ وہ اپنے بچوں کو اسکول لگاتار پابندی کے ساتھ بھیجیں۔ان کی ہر ایک نقل وحرکت پر نظر رکھی جاے۔ اور اسکول سے اساتذہ کی جانب سے دیاگیا کام چیک کرنے کے ساتھ ان کی لکھائی پڑھائی کی بھی جانچ کیاکریں۔کیوں کہ اس وقت اسکولوں میں وردی اور میڈے میل بھی فراہم کیاجارہے۔ انہوں نے والدین سے گزارش کی کہ اپنے بچوں کے روشن مستقبل کے لئے اسکولوں میں بچوں کو بھیجیں کر تعلیم کے زیور سے آراستہ کریں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا