’بچوں کے ارد گرد شفقت اور پیار بھرا ماحول پیدا کرنا ہو گا‘

0
0
بچوں اور کنبوں کی ذہبی تندرستی اور نفسیات کیلئے ایڈوائیزری جاری
بچوں کے مسائل کی طرف توجہ دینے اور اُن کی سوچ کا احترام کرنے کے عمل کو جاری رکھنا ہو گا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍کووڈ 19 کے پھیلاؤ کی وجہ سے پیدا شدہ صورتحال کے مدِ نظر آئی اے ایس سیز ریفرنس گروپ نے ذہنی تندرستی اور نفسیات کے مسائل سے نمٹنے کیلئے ایڈوائیزری جاری کی ہے ۔ ایڈوائیزری میں کہا گیا ہے کہ بچوں کے مسائل کی طرف توجہ دینے اور اُن کی سوچ کا احترام کرنے کے عمل کو جاری رکھنا ہو گا ۔ بچے مشکل حالات کا مختلف طریقے پر جواب دیتے ہیں ۔ بچوں کو عام طور پر اطمینان حاصل ہوتا ہے جب ان کے ساتھ بات کرنے اور اُن کے احساسات کی طرف خصوصی توجہ دی جاتی ہے ۔ ہر بچے کا اپنے جذبات کا اظہار کرنے کا طریقہ الگ ہے کئی بار پریشانی ، غصے یا خوف سے باہر نکالنے کیلئے انہیں کھیل کود یا دیگر سرگرمیوں میں مصروف رکھنا ضروری بنتا ہے ۔بچوں کے ارد گرد شفقت اور پیار بھرا ماحول پیدا کرنا ہو گا ۔ بچوں کو بڑوں کا پیار اور اُن کی مکمل توجہ فراہم کرنی ہو گی ۔ اگر ہو سکے بچوں کو کھیلنے اور آرام فراہم کرنے کی سہولت پیدا کی جائیں ۔ اگر صورتحال ایسی ہو کہ بچے کو اپنے والدین یا دیگر اقربا کے لوگ دستیاب نہ ہوں ، اُس صورت میں ایک اچھی سوشل ورکر یا کوئی شفیق انسان بچے کا خیال رکھنے کیلئے تعینات کیا جانا چاہئیے ۔ اس دوران والدین فون یا ویڈیو کال کے ذریعے بچوں کے ساتھ رابطہ رکھیں ۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ بچوں کے تحفظ سے متعلق معاملات کا بھر پور خیال رکھیں ساتھ میں بچے کو سکول کا تدریسی کام کاج بھی جاری رکھیں لیکن خیال رہے کہ اس عمل میں بچے کی صحت پر بُرا اثر نہ پڑے ۔ موجودہ ماحول کو مدِ نظر رکھتے ہوئے بچوں کو وبائی بیماری سے تحفظ فراہم کرنے کیلئے بچوں کو ضروری معلومات فراہم کریں تا کہ وہ اپنی صحت و صفائی یقینی بنائیں ۔ اس کے علاوہ بچوں کے سامنے افواہوں کو نہ دوہرائیں بلکہ ایماندارانہ طریقے پر انہیں اس بات کی یقین دہانی کرائیں کہ ارد گرد کے ماحول میں کیا کچھ ہو رہا ہے ۔گھر کی صفائی اور جراثیم کش ادویات کے استعمال کو ایک تفریح طور پر عمل میں لائیں اس کے علاوہ بچوں کو وائیرس کی تصویریں بنانے اور ان میں رنگ بھرنے کا عمل بھی جاری رکھیں ۔ چائیلڈ گائیڈنس اینڈ ویلوینگ سنٹر کی طرف سے جاری کردہ ایڈوائیزری یہ مرکز چائیلڈ اینڈ ایڈول سنٹ مینٹل ہیلتھ سروسز انسٹی چیوٹ آف مینٹل ہیلتھ اینڈ نیورو سائیسز ( آئی ایم ایچ اے این ایس ) کشمیر کا ایک نوڈل مرکز ہے ۔ آپ اپنے دوستوں اور کنبوں کے ساتھ جُڑے رہنے کیلئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے گروپ بنا سکتے ہیں اور اسی سہولیت کے ذریعے آپسی خیر و عافیت دریافت کریں لیکن کورونا کے بارے میں زیادہ بات چیت نہ کریں بلکہ ہنسی مذاق اور یقین دہانیاں آپس میں بانٹیں ۔ اپنے مکانوں کی کھڑکیوں سے لگ بھگ دو میٹر کی دوری پر پڑوسیوں کے ساتھ بات چیت کا عمل جاری رکھیں ۔ سماجی دوریوں کے دوران بچوں کے خلاف تشدد میں اضافہ ہونے کے امکانات بڑھتے ہیں ۔ اس لئے والدین کو چاہئیے کہ وہ بچوں کو ضروری تحفظ فراہم کریں ۔ بچوں کو نہ ڈرائیں بلکہ انہیں عالمی سطح پر جاری صورتحال کے بارے میں با خبر کریں ۔ جب ہم بچوں کو سڑک پار کرنے کا عمل سکھاتے ہیں ہم انہیں خطر ناک حادثات کے بارے میں بات کر کے کبھی نہیں ڈراتے بلکہ ہم انہیں محفوظ رہنے کی تلقین کرتے ہیں ۔ بچوں کو نئے نئے کھیل سکھائیں اور انہیں موبائیل اور ٹی وی کے استعمال سے دور رکھیں جبکہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر یہی طریقے بچوں کو محفوظ رکھنے کیلئے استعمال کئے جاتے ہیں ۔ ٹیلی ویژن پروگرام دیکھنے کیلئے کوئی خاص وقت مقرر کریں جس میں والدین اور بچے اکٹھے شامل ہوں ۔ بچوں کو اُن نیوز چینلوں سے بھی دور رکھیں جو ڈرانے والی خبریں نشر کرتے ہیں ۔ بڑے بچوں کو کتابیں پڑھنے اور کہانیاں سُنانے کی عادت ڈالیں ۔ گھر کے نزدیک اگر ممکن ہو سیر سپاٹا کرنے میں بھی کوئی حرج نہیں ۔ بچوں کیلئے تفریحی سامان بہم پہنچانا ضروری ہے اس لئے انہیں ڈانٹنے ڈپٹنے کے بجائے کوئی مذاحیہ کہانی سُنائیں ۔
FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا