ہائی کورٹ کے ڈویژن بنچ نے حکومت کو کووڈ۔ 19کے پھیلائو سے متعلق سلسلہ وار ہدایات جاری کیں

0
0

لازوال ڈیسک

جموں؍؍جموں وکشمیر ہائی کورٹ کے ڈویژن بنچ جس میں چیف جسٹس ، جسٹس گیتا متل اور جسٹس رجنیش اوسوال شامل ہیں نے ایک پی آئی ایل کی سماعت کے دوران حکومت و دیگر محکموں کو نوول کورونا وائرس ( کووڈ۔19) کے پھیلائو سے متعلق سلسلہ وار ہدایات جاری کیں۔معاملے پر مکمل کارروائی ویڈیو کانفرنس اور ویڈیو کالز کے ذریعے عمل میں لائی گئی۔معاملے کی شنوائی کے دوران ڈویژن بنچ نے محکمہ صحت و طبی تعلیم کو ہدایت دی کہ وہ کووڈ۔19 مسئلے سے نمٹنے کے لئے طبی نگہداشت عملے اوردیگر عملے کو معقول آلات دستیاب رکھیں ۔ عدالت نے مستقبل کی ضروریات کے مد نظر قائم کردہ پروٹوکال کے مطابق محکمہ کو دیگر آلات کی حصولیابی و دیگر سہولیات کو وجود میں لانے کے بارے میں رِپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت دی۔محکمہ صحت کو بتایا گیا کہ وہ موجودہ حالات کے مدنظر حاملہ خواتین اور نوزائید بچوں کو ضروری سہولیات فراہم کرنے کے لئے بھی پروٹوکال تشکیل دیں۔وکلأ میں سے ایک عرضداشت کی شنوائی کرتے ہوئے ڈویژن بنچ نے متعلقہ محکمہ کے سیکرٹری کو ہدایت دی کہ وہ وینٹلیٹروں اور ٹیسٹ کٹ و دیگر معاملات کے بارے میں رپورٹ پیش کریں۔کورونا وائرس کی وباکے پھیلائو کے مد نظر قیدیوں کو رہا کرنے سے متعلق ایک رِپورٹ کی شنوائی کے دوران ڈائریکٹر جنرل جیلخانہ جات نے عدالت کو بتایا کہ 7؍ اپریل 2020ء کو اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی کے غور و خوض کے بعد107،109اور 151 سی آر پی سی کے تحت آنے والے کئی قیدیوںکو رہا کیا گیا اور اس کے علاوہ 19قیدیوںکو پرول پر رہاکرنے کو بھی منظوری دی گئی ۔ جموں اور کشمیر صوبوں کے علاوہ یونین ٹریٹری کے باہر رکھے گئے قیدیوں کی صحت و حفاظت کے لئے تمام اقدامات اُٹھائے گئے ہیں ۔ سفیدوں کے درختوں سے نکلنے والے روئی کی وجہ سے نظام تنفس سے متعلق بیماریوں کو وجود میں آنے یا کووِڈ۔19کے پھیلائو کے مد نظر ڈویژن بنچ نے مادہ سفیدوں کے درختوں کو گرانے کے عمل پر غور کرنے پر بھی زور دیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا