اتل ڈولو نے کووڈ۔19سے متاثرہ مریضوں کیلئے کئے جارہے انتظامات کا جائزہ لیا

0
0

لازوال ڈیسک

جموں؍؍صحت و طبی تعلیم کے فائنانشل کمشنر اتل ڈولو نے افسروں کی ایک میٹنگ کے دوران کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے لئے کئے جارہے انتظامات کا جائزہ لیا۔متاثرہ مریضوں کو دی جارہی طبی سہولیات کے علاوہ وبا کو روکنے کے لئے ہسپتالوں کی گنجائش میں اضافہ کرنے کے اقدامات پر سیر حاصل بحث ہوئی۔ ڈائریکٹر کاڈی نیشن نیو میڈیکل کالجز ، منیجنگ ڈائریکٹر جے کے ایم ایس سی ایل ، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز جموں ، جوائنٹ ڈائریکٹر محکمہ صحت اور نادرن کمانڈ جموں کے فوجی افسران نے میٹنگ میں شرکت کی۔منیجنگ ڈائریکٹر این ایچ ایم اور ڈائریکٹوریٹ ہیلتھ سروسز کشمیر کے اعلیٰ افسران کے علاوہ وادی کشمیر کے فوجی حکام نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میٹنگ میں شرکت کی۔میٹنگ میں بتایا گیاکہ سری نگر میں کووِڈسہولیات میں مزید استحکام بخشنے کے لئے فوج کی مدد سے 250بسترو کی عمارت تعمیر کی جائے گی جس کے لئے محکمہ صحت کشمیر لائحہ عمل ترتیب دے گا۔ میٹنگ میں مزید فیصلہ لیا گیا کہ 200بستروں والے کووِڈ ہسپتال کی تعمیر کے لئے دو مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے اور فوج اس عمارت کو تعمیر کرنے میں جموں میں تعاون فراہم کرے گی۔میٹنگ میں مزید بتایا گیا کہ جن ڈاکٹروں کو آئی سی ڈی ایس کے تحت تعینات کیا گیا تھا کو کووڈہسپتال کے فرائض انجام دینے کی ہدایت دی جائے گی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا