’بچوں کے تئیں موجودہ صورتحال میں چوکنا رہنا لازمی‘

0
0

سماجی بہبود محکمہ نے بچوں اور اُن کا خیال رکھنے والوں کیلئے ایڈوائیزری جاری کی
لازوال ڈیسک

جموں؍؍دُنیا بھر میں یہاں کووڈ 19 کی وجہ سے نافذ لاک ڈاؤن کے نتیجے میں بچوں کی معمول کی سرگرمیوں میں خلل پیدا ہوا ہے وہیں سماجی بہبود محکمہ نے بچوں اور اُن کے والدین یا اُن کا خیال رکھنے والوں کیلئے ایڈوائیزری جاری کی ہے تا کہ بچوں پر پڑنے والے نفسیاتی دباؤ کو کم کیا جا سکے ۔ ایڈوائیزری میں کہا گیا ہے کہ بچوںکے تئیں موجودہ صورتحال میں چوکنا رہنا لازمی بن گیا ہے ۔ ایڈوائیزری میں کہا گیا ہے کہ بچوں کو جس قدر ممکن ہو اپنے والدین اور کنبے کے ساتھ ہی رہنا چاہئیے ۔ اگر کسی بچے کو کسی بھی وجہ سے والدین سے دور رہنا پڑتا ہے تو اُس صورتحال میں ایسے بچوں کا خیال رکھنے والوں کیلئے لازمی بنتا ہے کہ وہ بچوں کی عمر کے لحاظ سے دن میں کم سے کم دو بار اُن کی ماں باپ کے ساتھ ویڈیو کال کے ذریعے بات کرائیں ۔ ایڈوائیزری میں درج اہم نکتوں کی تفصیلات کچھ اس طرح ہیں ۔ اپنے آپ کو دستیاب رکھیں ۔موجودہ صورتحال میں بچوں کی جانب زیادہ توجہ دینا ضروری بن جاتا ہے بچے اس صورتحال میں مختلف سوال پوچھ سکتے ہیں جن کا پیار سے جواب دیا جانا چاہئیے ۔ اپنے بچوں کے ساتھ بات چیت کریں بچوں کے ساتھ بات چیت کرنا بھی لازمی بن جاتا ہے اور اُن کے نفسیاتی دباؤ کو کم کرنے کیلئے انہیں مختلف باتیں مناسب انداز میں سمجھائی جانی چاہئیں ۔ بچوں کو سلامتی کا احساس دلایا جانا چاہئیے ۔ اگر کوئی بچہ ایسا سوال پوچھتا ہے جس کا جواب آپ کو پتہ نہ ہو تو اُس کو غلط جانکاری نہ دیں ۔ بچے کے خدشات کا ادراک کریں ۔بچے سے اُس کی ذہنی وسعت کے مطابق سوال پوچھیں اس طرح آپ کو جانکاری ہو گی کہ آپ کے بچے کو کس قدر معلومات حاصل ہیں ۔ بچوں کو اطمینان کے ساتھ سُننا چاہئیے ۔ بچے کی باتوں کو دھیان سے سُنیں ۔جب بھی بچہ کوئی بات کہے تو اُس کو دھیان سے سُنیں اور اگر بچہ کبھی کبھی سوال پوچھنے میں دلچسپی نہ لے تو اُس پر کوئی دباؤ نہ ڈالیں ۔ اطمینان سے رہیں اور بچوں کو مکمل تحفظ کا یقین دلائیں ۔بچوں کو ہر حال میں مکمل تحفظ کا یقین دلائیں انہیں خطرات سے نمٹنے کیلئے اپنے تجربات کو بارے میں بتاتے رہیں ۔ کسی کو بھی موجودہ صورتحال کا ذمہ دار نہ ٹھہرائیں ۔یہ بات ضروری ہے کہ کسی کو بھی موجودہ صورتحال کا ذمہ دار نہ ٹھہرایا جائے اس کے برعکس بچوں کو حقایق سے آگاہ کیا جانا چاہئیے ۔ خبروں کی جانکاری دھیان سے حاصل کریں ۔اپنے بچوں کے ساتھ خبروں کی جانکاری حاصل کریں تا کہ آپ کو اس بات کی علمیت رہے کہ بچے کس قسم کی خبریں سُنتے ہیں ۔ کسی دوسرے کو جانکاری دینے سے پہلے اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ آپ آگے بھیجنے والی کسی بھی خبر کی تصدیق کریں ۔ بچوں کو بھی اس چیز کی تعلیم دیں ۔ معمول کی سرگرمیاں جاری رکھنے کی کوشش کریں ۔اگرچہ تعلیمی ادارے بند ہیں تا ہم بچے ایک ٹائم ٹیبل تیار کر کے مختلف قسم کی سرگرمیاں انجام دے سکتے ہیں ۔ اس کے علاوہ بچوں کے ساتھ ایسی جانکاریاں بانٹیں جو صحت و سلامتی کیلئے حاصل ہو رہی ہیں ۔ بچوں کو صفائی ستھرائی کی اہمیت کے بارے میں بتائیں انہیں اس بات کی اجازت دیں کہ وہ اپنے دوستوں اور رشتہ داروں کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے بات کریں ۔ یہ ایک سنہری موقعہ ہے جب بچوں کی صلاحیتوں کو فروغ دیا جا سکتا ہے ۔ والدین یا سرپرست بچوں کیلئے رول ماڈل بن سکتے ہیں ۔ ہر وہ قدم اٹھائیں جو بچوں کے ذہنی تناؤ کو کم کر سکتا ہے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا