رام نگرمیں راشن گھوٹالوں کے خدشات،تحقیقات ہوگی:ایس ڈی ایم

0
0

نریندر ٹھاکر

رام نگر کچھ روز قبل رام نگر سے یہ خبر موصول ہوئی تھی کہ یہاں کی عوام کو دوگنی قیمتوں میں راشن فراہم کیا گیا اس سلسلے میں جب یہاں کے ٹی ایس او سے بات کی گئی تھی تو انہوں نے طرح طرح کے بہانے بنا کر اس مسئلے سے دور رہنا چاہا۔وہیں اس مسئلے کو لے کر جب نمائیندے نے ایس ڈی ایم رام نگر سے بات کی تو انہوں نے کہا کہ یہ راشن کارڈز جلدی میں بنائے گے ہیں جسکی وجہ سے ان میں غلطیا ںہوئی ہیں لیکن اب ہم نے متعلقہ محکمہ کو اس کام میں لگا دیا ہے کہ وہ جلد از جلد ان راشن کارڈز کو ٹھیک کریں۔انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ کہ پرانے راشن کارڈز میں کچھ غلطیاں ضرور ہیں او ر متعلقہ محکمہ اس غلطی کو مان رہی ہے اورجن لوگوں کے ساتھ یہ نا انصافی ہوئی ہے انہیں جلد ہی نئے راشن کارڈز فراہم کئے جائیں گے،تاکہ آنے والے وقت میں کسی بھی شخص کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ اگر کوئی بھی راشن ڈیلر یا کوئی دکاندار لوگوں سے زیادہ قیمت وصولنے کی کوشش کرتا ہے تو وہ فوری طور پر رپورٹ درج کرائیں ،اور ایسے لوگوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ،جو کسی سے زیادہ قیمت وصولنے کی کوشش کرتے ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا