عوام احتیاطی تدابیر کو لازمی بنائیں اور گھروں کے اندر رہیں:غلام احمد میر

0
0

کرونا کے خلاف فرنٹ لائین پر ڈاکٹروں اور نرسوں کی لڑائی کو کانگریس نے سراہا
لازوال ڈیسک

جموں وبائی مرض کرونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائین پر مقابلہ کرنے والے ڈاکٹروں ، نرسوںاور پیرامیڈیکوز کی یہاں سراہنا کرتے ہوئے کانگریس نے کہا ہے کہ عوام اس مشکل کی گھڑی میں احتیاطی تدابیر کو لازمی بناتے ہوئے گھروں کے اندر ہی ٹھہریںتاکہ اس وبائی مرض کو شکست دی جا سکے ۔اسی سلسلہ میں پارٹی نے پولیس اور سول انتظامیہ کی جانب سے اٹھائے جا رہے اقدامات کی سراہنا بھی کی ۔وہیں جموں وکشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر غلام احمد میر نے کووڈ 19میں مبتلا مریضوں کی دیکھ بھال کرنے والے ڈاکٹروں ، نرسوں اور پیرا میدیکوز کی سراہنا کی اور کہا کہا کہ ان کی جانب سے کی جارہی کاوشیں اس وبائی مرض کو شکست دینے میں کافی اہم ہیں۔میر نے اس ضمن میں پولیس اور سول انتظامیہ کی جانب سے اٹھائے جارہے تحفظی اقدامات کی بھی سراہنا کی اور کہا کہ عوام کو اس سلسلہ میں جاری احکامات کی پاسداری کرنی چاہئے اور عوام کو گھروں کے اندر ہی ٹھہرنا چاہئے ۔موصو نے لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کووڈ 19کے مریضوں سے جڑے ڈاکٹروں اور نرسوں کو پی پی ایز فراہم کئے جائیں تاکہ ان کا تحفظ بھی یقینی بنے۔میر نے مزید کہا کہ عوام اس وبائی مرض سے نجات حاصل کرنے کیلئے حکومت کی جانب سے جاری ایڈوائزریوں اور دیگر احتیاطی تدابیر کو یقینی بنائے تاکہ کووڈ 19کو شکست دی جاسکے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا