ملک و بیرن ملک پھنسے جموں وکشمیر کے لوگوں کو گھر لایا جائے

0
0

ان کے پاس خرچہ ختم ہوگیا اور وہ اب فاقہ کشی کے دہانے پر پہنچ گئے: تاریگامی
یواین آئی

سرینگرسی پی آئی (ایم) کے سینئر لیڈر محمد یوسف تاریگامی نے کورونا وائرس کے پیش نظر جاری لاک ڈاون کی وجہ سے ملک اور بیرون ملک پھنسے جموں وکشمیر کے لوگوں کو اپنے اپنے گھر لانے یا ان کے لئے قیام و طعام کے بندوبست کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔موصوف لیڈر کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا: ‘کورونا وائرس کے پیش نظر جاری لاک ڈاو¿ن کی وجہ سے جموں کشمیر کے سینکڑوں لوگ جن میں طلبا، تجار، مزدور وغیرہ شامل ہیں، ملک کی مختلف ریاستوں اور بیرن ملک پھنس گئے ہیں جہاں ان کا زندہ رہنا ہر گذرتے دن کے ساتھ امر محال بن رہا ہے’۔انہوں نے کہا کہ ملک کی ریاستوں جیسے دلی، پنجاب، ہماچل پردیش، ہریانہ، اترپردیش وغیرہ میں بھی کافی لوگ پھنسے ہوئے ہیں جن کا خرچہ ختم ہوگیا ہے اور وہ اب فاقہ کشی کے دہانے پر پہنچ گئے ہیں اور ان لوگوں کے پاس ڈیرہ کا کرایہ ادا کرنے کے لئے بھی پھوٹی کوڑی بھی نہیں ہے۔مسٹر تاریگامی کا کہنا ہے کہ ان درماندہ لوگوں میں طلاب اور مریضوں کی حالت سب سے زیادہ بد تر ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر ان درماندہ لوگوں کی فی الوقت وطن واپسی ممکن نہیں ہے تو حکومت کو کم سے کم ان کے قیام و طعام کا بندوبست کرنا چاہئے اور ان کے ساتھ انسانی بنیادوں پر اچھا سلوک روا رکھا جانا چاہئے

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا