’حالات تیزی سے بگڑرہے ہیں،حکومت تیار‘

0
0

جموں میں دو انڈور اسٹیڈیموں کو قرنطینہ سینٹروں میں تبدیل کیا جائے گا
یواین آئی

جموں کورنا وائرس کے تیزی سے پھیلاو کے پیش نظر حکومت یہاں دو انڈرو اسٹیڈیموں کو 150 بستروں پر مشتمل قرنطینہ سینٹروں میں تبدیل کررہی ہے۔اس سلسلے میں سینئر ڈاکٹروں، انتظامیہ کے اعلیٰ عہدیداروں اور فوجی افسرں کی ایک ٹیم نے جمعرات کی صبح یہاں مولانا آزاد اسٹیڈیم اور انڈور کمپلیکس بھگوتی نگر کا معائینہ کیا۔جموں وکشمیر اسپورٹس کونسل کے سکریٹری جاوید نسیم نے بتایا کہ ملک کے دوسرے حصوں کی طرح جموں میں بھی انڈور اسٹیڈیموں کو قرنطینہ سینٹروں میں تبدیل کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا: ‘ہم نے لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان کی ہدایات پر تمام انفراسٹرکچر کو متعلقہ ضلع انتظامیوں کے پیش خدمت رکھا ہے اور وہ اس کو ضرورت پڑنے پر استعمال میں لاسکتے ہیں’۔موصوف سکریٹری نے کہا کہ مولانا آزاد اسٹیڈیم میں 80 بستروں پر مشتمل قرنطینہ سینٹر قائم کیاجائے گا جبکہ بھگوتی نگر اسٹیڈیم میں 70 بستروں پر مشتمل قرنطینہ سینٹر قائم ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ بلاور، ریاسی، راجوری، پونچھ، بانڈی پورہ اور سری نگر میں واقع تمام انڈرو کمپلیکسز حکومت کی تحویل میں ہیں اور وہ انہیں وقت ضرورت قرنطینہ مراکز میں تبدیل کرسکتے ہیں۔قبل ازیں جموں میں ریلوے محکمہ نے چھ ریل ڈبوں کو قرنطینہ مراکز کے بطور تیار رکھا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا