لاک ڈاون پر حکومت اور اپوزیشن میں اختلاف نہیں:آزاد

0
0
ہماری لڑائی حکومت سے نہیں،کروناکیخلاف لڑائی میں حکومت اور اپوزیشن ایک ساتھ
یواین آئی
نئی دہلی؍؍ کانگریس نے کہا کہ کورونا وائرس کووڈ۔19کے خلاف جنگ میں حکمراں فریق اور اپوزیشن کے مابین کوئی اختلاف نہیں ہے اور مرکز اور ریاستی حکومتیں لاک ڈاون بڑھانے سے متعلق جو فیصلے کریں گی پورا ملک کی اس کی حمایت کرے گا۔راجیہ سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر اور کانگریس کے سینئر لیڈر غلام نبی آزاد نے وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ اپوزیشن جماعتوں کے لیڈروں کی میٹنگ کے بعد بدھ کو یہاں خصوصی پریس کانفرنس میں کہاکہ پورا ملک اس وقت کورونا وائرس کے انفیکشن کے خلاف متحد ہوکر لڑ رہا ہے ۔ ہماری لڑائی اس وقت حکومت سے نہیں کورونا سے اوراس لڑائی میں حکومت اور اپوزیشن ایک ساتھ ہیں۔مسٹر آزاد نے کہاکہ لاک ڈاون کے تعلق سے بیشتر لیڈروں کے موقف میں یکسانیت تھی۔ خود مسٹر مودی نے کہاکہ لاک ڈاون بڑھانے کے تعلق سے تمام وزرائے سے بات کریں گے اور اس پر سب کی جو رائے ہوگی اس کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا۔ایک دیگر اطلاع کے مطابق مسٹر مودی گیارہ اپریل صبح وزرائے اعلی کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ سے غور و خوض کریں گے ۔ 21دن کا لاک ڈاون 14اپریل کو ختم ہورہا ہے اور اسے بڑھانے یا ہٹانے کے معاملہ پر مسٹر مودی وزرائے اعلی سے بات چیت کریں گے ۔مسٹر آزاد نے کہاکہ اس وقت ترجیح لوگوں کو بچانا ہے اور ہر حال میں کورونا وائرس کے انفیکشن کو تیسرے مرحلہ میں پہنچنے سے روکنا ہے ۔ اس میں خیال یہ رکھنا ہے کہ سپلائی چین نہیں ٹوٹے اور لوگوں کی ضروری سامان کے تعلق سے دقت نہیں ہو۔
FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا